اہم ترین خبریںیمن

یمنی فوج کی پیشرفت جاری، مآرب کا اہم علاقہ عرق معزز آزاد

شیعیت نیوز: یمن کی فوج اور رضاکار فورس انصار اللہ کے جوانوں نے مآرب کے اہم علاقے عرق معزز کو آزاد کرا لیا ہے۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مقامی ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ جنوب مغربی مآرب میں شدید جھڑپیں جاری ہیں اور صنعا کی فوج نے عرق معزز علاقے پر کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔

ذرائع کہنا ہے کہ یمنی فوج اور رضاکار فورس انصار اللہ اور سعودی اتحاد کے فوجیوں اور ایجنٹوں کے درمیان شدید جھڑپیں، جنوب مغربی مآرب میں ہو رہی ہے۔

ان ذرائع نے یمن کے سرکاری خبر رساں ادارے وکالۃ الصحافہ الیمنیہ کو بتایا کہ یمنی فوج اور رضاکار فورس نے گزشتہ روز البلق الشرقی کے پہاڑی علاقوں اور الفلیحہ کی جانب پیشرفت کی تھی اور وادی عبیدہ کے نواحی علاقوں میں سعودی اتحاد کے ایجنٹوں کے ٹھکانوں پر شدید حملے کئے تھے۔

دونوں فریق کے درمیان شدید جھڑپوں کے بعد صنعا کی فوجی عرق معزز علاقے پر کنٹرول کرنے میں کامیاب ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں : فلسطین میں یہودی بستیوں میں سرمایہ کاری کے خلاف بیلجیم میں مظاہرے

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سعودی اتحاد، یمنی فوج اور رضاکار فورس انصار اللہ کی پیشرفت روکنے کی کوشش کر رہا ہے اور اس کے جنگي طیاروں نے مشرقی البلق علاقے پر کئی بار فضائی حملے کئے۔

عرق معزز علاقہ اسٹراٹیجک لحاظ سے بہت ہی اہم علاقہ ہے کیونکہ یہ جنوبی مآرب شہر کے بہت سے محاذوں کے لئے امداد رسانی کا راستہ ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یمنی فوج اور رضاکار فورس نے عرق معزز کی جانب پیشرفت کے بعد اب بئرر العقار علاقے کی جانب پیشرفت شروع کر دی ہے جس کے دوران دونوں فریق میں شدید جھڑپیں ہو رہی ہیں۔

ادھر یمنی فوج کے ترجمان یحیی سریع نے کہا کہ اگر سعودی عرب اور امارات نے یمن پر مسلط کردہ جنگ بند نہ کی تو انھیں منہ توڑ جواب دیا جائےگا۔

یمنی فوج نے طوفان یمن 3 کارروائی میں امارات کے حساس علا قوں کو نشانہ بنایا تھا۔

یحیی سریع نے اماراتی شہریوں اور امارات میں مقیم غیر ملکی شہریوں سے کہا ہے کہ وہ حساس علاقوں سے دور رہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button