سانحہ عاشورا کراچی کا مرکزی ملزم اورشیعہ نسل کشی کا ماسٹر مائنڈ اجمل پہاڑی جیل سے رہا
شیعیت نیوز: سانحہ عاشورا کراچی کےمرکزی ملزم اورشیعہ نسل کشی کےماسٹر مائنڈ اجمل پہاڑی کوسینٹرل جیل سکھر سے رہا کردیا گیا،بدنام زمانہ ٹارگٹ کلر اجمل پہاڑی کا تعلق دہشت گرد اور فاشسٹ تنظیم ایم کیوایم لندن سے تھا۔اجمل پہاڑی کی رہائی قانون اور انصاف کا بہیمانہ قتل ہے۔
تفصیلات کے مطابق 100 سے زائد شیعہ گھرانوں کو اجاڑنے والا ایم کیوایم لندن کا سفاک ٹارگٹ کلراجمل پہاڑی 12 برس بعد سکھر جیل سے ضمانت پر رہا کردیا گیا ہے ۔
ذرائع کے مطابق پولیس نےاجمل پہاڑی کو سانحہ عاشورا کراچی اور ٹارگٹ کلنگ کی متعدد وارداتوں سمیت 50 سے زائد مقدمات میں ملوث قرار دیتے ہوئے گرفتار کیا تھا۔ سانحہ عاشورا قومی تاریخ کا بھیانک ترین سانحہ قرار دیا جاتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بلوچ عسکریت پسند تنظیمیں کالعدم ٹی ٹی پی اور داعش کیساتھ ملکر دہشت گردی میں اضافہ کررہی ہیں، شیخ رشید احمد
اجمل پہاڑی کو سن 2010 سے 2019 تک سینٹرل جیل کراچی میں قید رکھا گیا بعد ازاں سکیورٹی خدشات کے سبب اسے سینٹرل جیل سکھر منتقل کردیا گیا تھا۔ پولیس ذرائع کے مطابق اجمل پہاڑی کی دہشت گردی کے کئی مقدمات میں ضمانت منظور ہوئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:امریکی محکمہ خارجہ کی عرب امارات اور سعودی عرب کو ہتھیاروں کی فروخت کی منظوری
اجمل پہاڑی نے گرفتاری کے بعد جے آئی ٹی کے سامنے اپنے تمام جرائم کو قبول کیا تھا ، جے آئی ٹی کی رپورٹ منظر عام پر بھی آچکی تھی۔ درندہ سفت دہشت گرداجمل پہاڑی کی رہائی شہدائے ملت جعفریہ کے خانوادوں کے زخموں پر نمک پاشی کے مترادف ہے ۔
شیعیان حیدر کرارؑ ریاست پاکستان سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اس سفاک دہشت گرد کو رہا کرنے کے بجائے تختہ دار پر لٹکائیں تاکہ درجنوں شہداء کے ورثاء کو سکون قلب حاصل ہو۔







