خیبر پختونخوا میں گورنر راج کا نفاذ غیر جمہوری اور آئینی حقوق پر حملہ ہے، علامہ علی حسنین حسینی

15 اکتوبر, 2026 13:26

شیعیت نیوز : مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے صوبائی صدر علامہ علی حسنین حسینی نے وفاقی حکومت کی جانب سے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے غیر جمہوری، غیر آئینی اور صوبے کے عوام کے آئینی حقوق پر سنگین حملہ قرار دیا ہے۔

اپنے ایک تفصیلی بیان میں انہوں نے کہا کہ ایک منتخب صوبائی حکومت کو محض سیاسی اختلافات یا مخصوص مفادات کی بنیاد پر ختم کرنے کا کوئی قانونی و آئینی جواز نہیں، یہ عوام کے حقِ حکمرانی کی صریح خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے وفاق کی دوہری پالیسی پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اگر امن و امان کا قیام گورنر راج کا جواز ہے تو بلوچستان کی بدترین بدامنی اور حکومتی رٹ کے فقدان کے باوجود وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا کو نشانہ بنانا کئی سوالات کو جنم دیتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : بحرینی حکومت کا دوہرا معیار، غیر ملکی ثقافتی میلوں کی سرپرستی اور شیعہ مذہبی شعائر پر پابندیاں

علامہ علی حسنین حسینی نے واضح کیا کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی بابصیرت قیادت میں عوام کے جمہوری حقوق کے تحفظ کے لیے ہر اول دستے کا کردار ادا کر رہی ہے۔ ایم ڈبلیو ایم کی صوبائی قیادت دیگر جمہوریت پسند قوتوں کے ہمراہ اس غیر آئینی اقدام کے خلاف بھرپور صدائے احتجاج بلند کرے گی۔

2:02 شام اکتوبر 15, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔