اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

بلوچ عسکریت پسند تنظیمیں کالعدم ٹی ٹی پی اور داعش کیساتھ ملکر دہشت گردی میں اضافہ کررہی ہیں، شیخ رشید احمد

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ 11 جنوری کو بلوچ عسکریت پسند تنظیموں نے مل کر بی این اے بنائی ہے۔

شیعیت نیوز: وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے بلوچ عسکریت پسند تنظیموں کے کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سمیت دیگر عسکریت پسند گروہوں سے گٹھ جوڑ کا اشارہ دیا ہے۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ 11 جنوری کو بلوچ عسکریت پسند تنظیموں نے مل کر بی این اے بنائی ہے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ بی این اے کو پس پردہ کالعدم تحریک طالبان سمیت دیگر تنظیموں کی سپورٹ بھی ہے، اس کے علاوہ داعش اور دیگر تنظیمیں بھی ہیں، جو دہشت گردی میں اضافہ کر رہی ہیں۔ وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کے بھارت سے روابط ہیں اور افغانستان میں بھی ان کے کیمپس ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: شیعہ مساجد وامام بارگاہوں کو نشانہ بنانےکی کوشش میں مصروف داعش کے 2 دہشت گرد گرفتار

طالبان نے کالعدم ٹی ٹی پی سے مذاکرات کے لیے پل کا کام کیا تھا، بعد میں کالعدم ٹی ٹی پی سے بات چیت رک گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ نوشکی، پنجگور اور تربت میں جو حملے ہوئے، بی این اے میں اتنی سکت نہیں، ان حملوں میں ٹی ٹی پی ملوث ہوسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کالعدم ٹی ٹی پی نے پشاور میں بھتہ مانگنا بھی شروع کر دیا ہے، دہشت گرد افغانستان سے آتے ہیں اور واپس چلے جاتے ہیں، دونوں بڑے حملے ہوئے، حملہ آور واپس چلے گئے، یہ افغان طالبان کی مرضی کے بغیر ہو رہا ہے، افغانستان میں نیٹو کا اسلحہ بک رہا ہے، پاکستان میں بھی آرہا ہے۔

 

 

متعلقہ مضامین

یہ بھی ملاحظہ کریں
Close
Back to top button