اہم ترین خبریںپاکستان

شیعہ مساجد وامام بارگاہوں کو نشانہ بنانےکی کوشش میں مصروف داعش کے 2 دہشت گرد گرفتار

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق سی ٹی ڈی نے خانیوال میں ایک کارروائی کے دوران 2 دہشتگردوں کو گرفتار کیا ہے۔

شیعیت نیوز: خانیوال میں کاؤنٹر ٹیررزم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی ) نے کارروائی کرتے ہوئے 2 دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا۔ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق سی ٹی ڈی نے خانیوال میں ایک کارروائی کے دوران 2 دہشتگردوں کو گرفتار کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وفاقی وزیر علی زیدی کے والد کا انتقال، علامہ شبیر میثمی کی زیر اقتداءنماز جنازہ ادا

گرفتار دہشت گردوں کا تعلق کالعدم داعش سے ہے۔ ترجمان سی ٹی ڈی کا مزید کہنا تھا کہ گرفتار دہشت گرد عمران حیدر اور ریاض احمد اہم تنصیبات اور شیعہ عبادت گاہوں کو ہدف بنانا چاہتے تھے۔ گرفتار دہشت گردوں سے دستی بم، اسلحہ اور ممنوعہ لٹریچر بھی برآمد ہوا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button