اہم ترین خبریںپاکستان

وفاقی وزیر علی زیدی کے والد کا انتقال، علامہ شبیر میثمی کی زیر اقتداءنماز جنازہ ادا

مرحوم سید سجاد حیدر زیدی کی نماز جنازہ بعد نماز مغربین مسجد و امام بارگاہ یثرب ڈی ایچ اے فیز 4 کراچی میں ادا کی گئی

شیعیت نیوز: پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر اور وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی کے والد سید سجاد حیدر زیدی کو وادی حسین قبرستان سپرہائی وے میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ مرحوم سید سجاد حیدر زیدی کی نماز جنازہ بعد نماز مغربین مسجد و امام بارگاہ یثرب ڈی ایچ اے فیز 4 کراچی میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ علامہ شبیر میثمی کی زیر اقتداء ادا کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: کاؤنٹر ٹیرارزم فورس کی کارروائی، کالعدم تنظیم داعش کا اہم دہشت گردگرفتار

نماز جنازہ میں گورنر سندھ عمران اسماعیل، پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے سیکرٹری جنرل و وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر وقار مہدی، ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما حیدر عباس رضوی، پی ٹی آئی کے رہنماؤں حلیم عادل شیخ، خرم شیر زمان، بلال غفار، جمال صدیقی سمیت ارکان قومی وصوبائی اسمبلی و دیگر رہنماؤں و کارکنان، سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں، سماجی تنظیموں کے عہدیداروں، تاجر برداری، حکومتی افسران، سول سوسائٹی، علی زیدی کے اہل خانہ، عزیز و اقارب سمیت عمائدین شہر کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ واضح رہے کہ علی زیدی کے والد سید سجاد حیدر زیدی جمعرات کو کراچی میں انتقال کرگئے تھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button