یمن

ہم نے یمن پر اتحادی افواج کے صرف ایک فیصد حملوں کا جواب دیا ہے، صالح بن حبتور

شیعیت نیوز: یمنی وزیر اعظم عبد العزیز صالح بن حبتور نے کہا کہ یمنی عوام گزشتہ سات سالوں سے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے لڑاکا طیاروں، فریگیٹس اور طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائلوں کے مسلسل حملوں کی زد میں ہیں اور انہیں شدید دھچکا پہنچا ہے۔

فرانس میں ریڈیو مونٹی کارلو کے ایک سوال کے جواب میں عبد العزیز صالح بن حبتور نے کہا کہ یمنی عوام کو حالیہ برسوں میں جارح اتحاد نے نشانہ بنایا اور ان کا قتل عام کیا، اس لیے انہیں اپنے اور اپنے ملک کا دفاع کرنے اور اتحادیوں کی جارحیت کا جواب دینے کا حق ہے۔ کسی بھی وقت کیونکہ دفاع کا حق اس قوم کا ناقابل تنسیخ حق ہے جس پر حملہ کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یمنی مسلح افواج نے 26 مارچ 2015 سے یمن پر اتحادیوں کے حملوں اور اس کے شہریوں کے قتل عام کے حجم کا صرف ایک فیصد جواب دیا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ صنعاء کے دروازے ہمیشہ امن کے لیے کھلے ہیں اور ہم اپنی قوم کی خوشحالی اور آزادی کے لیے ایک منصفانہ اور باوقار امن کو قبول کرنے کے لیے ہمیشہ تیار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : متحدہ عرب امارات اور مقیم غیر ملکی شہریوں کے لیے ’’طوفان یمن 3 ‘‘ ایک عملی پیغام

دوسری جانب میڈیا ذرائع نے یمن کے مختلف علاقوں پر جارح سعودی اتحاد کے فضائی حملوں کی خبر دی ہے۔

المیادین ٹی وی نے رپورٹ دی ہے کہ جارح سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے یمنی دارالحکومت صنعا کے جنوبی علاقے النہدین پر پانچ بار بمباری کی ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق جارح اتحاد کے جنگی طیاروں نے صنعا کے شمال اور مغرب میں واقع ارحب اور بنی مطر اضلاع کو بھی تین بار بمباری کا نشانہ بنایا ۔

دریں اثنا بدھ کی شام متحدہ عرب امارات پر حملے کے بارے میں ایک نامعلوم گروہ کا بیان سامنے آنے کے بعد ابوظہبی نے بھی اس حملے کی تصدیق کردی ہے۔

یمن کے داخلی امور میں مداخلت اور اس ملک میں کشیدگی پیدا کرنے کے بارے میں ابوظہبی کو صنعا کی جانب سے بار بار انتباہ دیئے جانے کے بعد بدھ کو ہونے والے حملے سے پہلے متحدہ عرب امارات میں مختلف اڈوں کو تین مرحلوں میں ڈرون اور میزائلی حملوں کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

حملے کے کئی گھنٹے کے بعد الویہ الوعد الحق نامی نامعلوم گروہ کی جانب سے بیان جاری ہونے کے بعد ابوظہبی نے دعوی کیا کہ اس نےحملہ آور ڈرون طیارے کو مار گرایا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button