اہم ترین خبریںپاکستان

کاؤنٹر ٹیرارزم فورس کی کارروائی، کالعدم تنظیم داعش کا اہم دہشت گردگرفتار

گرفتار ہونے والے دہشت گرد کے خلاف تھانہ سی ٹی ڈی میں مقدمہ درج کرکے تفتیش کا دائرہ وسیع کردیا گیا۔

شیعیت نیوز: کاؤنٹر ٹیرارزم فورس نے بلوچستان کے علاقے مچھ میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم داعش کے دہشت گرد کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی نے بولان کے علاقے مچھ میں خفیہ اطلاع کی معلومات پر آپریشن کیا، جس میں کالعدم دہشت گرد تنظیم داعش کا دہشت گرد گرفتار ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: انسانی حقوق کے عالمی اداروں کی جانب سے کشمیر اور یمن میں ہونے والے مظالم پر خاموشی مجرمانہ ہے، علامہ اقتدار نقوی

ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ دہشت گرد کے قبضے سے دھماکہ خیز مواد، نٹ بولٹ، غیر ملکی کرنسی سمیت دیگر مواد برآمد ہوا ہے۔ سی ٹی ڈی ترجمان نے کہا کہ مبینہ دہشت گرد مستونگ سے مچھ دہشت گردی کی بڑی واردات کرنے آرہا تھا۔ گرفتار ہونے والے دہشت گرد کے خلاف تھانہ سی ٹی ڈی میں مقدمہ درج کرکے تفتیش کا دائرہ وسیع کردیا گیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button