صیہونی حکومت نے اردن کی سرحد پر نئے جاسوسی آلات نصب کردیے

شیعیت نیوز: عبرانی ویب سائٹ اسرائیل ڈیفنس کے مطابق، قابض اسرائیلی فوج نے اردن کی سرحد کے جنوبی سیکٹر میں ہتھیاروں کی اسمگلنگ روکنے کے لیے نئی معلومات اکٹھی کرنے کی خاطر دو نئے آلات نصب کیے ہیں۔
اس کا ایک ذریعہ ایک ٹیکٹیکل غبارہ ہے جس کا افتتاح پچھلے سال دسمبر کے وسط میں اردن کی سرحد پر دفاعی صلاحیتوں کو مضبوط بنانے کے حصے کے طور پر کیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں : مزاحمتی تحریک حماس کی لبنانی اور ایرانی رہنماؤں کی تصاویر نذرآتش کرنے کی مذمت
جہاں تک حالیہ دنوں میں نصب ہونے والے دوسرے آلے کا تعلق ہے تو یہ لوہے کا ایک ٹاور ہے جس میں جدید ترین کیمرہ اور سینسر ہو سکتے ہیں، جن کی تصاویر ابھی تک اسرائیلی فوج نے شائع نہیں کیں۔
معلومات جمع کرنے کے نئے طریقوں کی تفصیلات اردن کی سرحد کے جنوبی سیکٹر کے مشترکہ دورے کے دوران سامنے آئیں، جس میں یوآف ریجنل بریگیڈ میں سیکیورٹی فورسز کے کمانڈروں کی شرکت تھی۔
یہ بھی پڑھیں : یورپ میں فلسطین کانفرنس کا ایمنسٹی کی رپورٹ کا خیر مقدم، اسرائیل کے بائیکاٹ کا مطالبہ
اس دورے میں سدرن ڈسٹرکٹ پولیس کمانڈر پیریٹز عمار، سدرن ڈسٹرکٹ کمانڈر میجر جنرل ایلیزر ٹولیڈانو، شن بیٹ سدرن ڈسٹرکٹ کمانڈر اور دیگر کمانڈروں نے شرکت کی۔
بحث کے موضوعات اس علاقے میں مقامی دفاع، ہتھیاروں کی اسمگلنگ کی روک تھام، انسداد دہشت گردی کی صلاحیتیں اور جنوبی سیکٹر میں معلومات جمع کرنے کے نئے ذرائع پیدا کرنا ہے۔