روس کسی بھی وقت یوکرین پر حملہ کر سکتا ہے، پینٹاگون

02 فروری, 2022 13:36

شیعیت نیوز: پینٹاگون کے ترجمان نے دعوی کیا ہے کہ روس کسی بھی وقت یوکرین پر حملہ کر سکتا ہے۔ دوسری طرف امریکہ کے ایک اسکول اور کالج میں فائرنگ سے 3 افراد ہلاک ہو گئے۔

امریکی وزارت جنگ پینٹاگون کے ترجمان جان کربی نے ایک پریس کانفرنس کے دوران دعوی کیا کہ روس بدستور یوکرین کے ساتھ اپنی سرحد میں اپنے فوجیوں کی تعداد بڑھا رہا ہے۔ اس لئے کسی بھی وقت روس یوکرین پر حملہ کر سکتا ہے۔

واضح رہے کہ امریکہ اور بعض یورپی ممالک اپنے مفادات کے تحت یوکرین اور روس کے مابین کشیدگی کو ہوا دے رہے ہیں۔

امریکہ جو مشرق میں اپنی حریف بڑی طاقت روس پردباؤ ڈالنے کے لئے ہمیشہ ہی کوئی نہ کوئی حیلہ بہانا اور راستہ تلاش کرتا رہتا ہے، اس وقت یہ دعوی کرتے ہوئے کہ یوکرین کی سرحدوں پر روسی فوجیوں کی موجودگی اس ملک کے لئے ایک خطرہ شمار ہوتی ہے۔

اس علاقے میں کشیدگی پیدا کرنے اور روس پر دباؤ ڈالنے کے لئے نئے بہانے کی تلاش میں ہے جبکہ روس نے بارہا اعلان کیا ہے کہ یوکرین کی سرحدوں سے ملحقہ علاقوں میں اس کے فوجی اقدامات معمول کی کارروائی ہیں، لیکن امریکہ اوراس کے اتحادی بدستور روس یوکرین سرحد کے حالات کشیدہ ظاہرکرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : غاصب صیہونی رژیم کے عنقریب خاتمے سے متعلق اسرائیلیوں کے انکشافات

دوسری جانب امریکہ کے مختلف شہروں اور اسکولوں میں فائرنگ سے ہلاکتوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

امریکی ریاست مینی سوٹا ( Minnesota) کے شہر ریچفیلڈ کے پولیس سربراہ «جی هنتورن»، نے کہا ہے کہ اس شہر کے ایک اسکول میں ہونے والی فائرنگ سے ایک طالبعلم ہلاک اور ایک اور طالبعلم زخمی ہوا۔

انہوں نے کہا کہ فائرنگ کی وجہ اور فائرنگ کرنے والے کے حوالے سے تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔

امریکہ میں فائرنگ کے واقعات میں سالانہ کئی ہزار افراد ہلاک ہوجاتے ہیں۔
اسلحہ کی خرید و فروخت اور نمائش کی آزادی کو امریکہ میں فائرنگ کے ہلاکت خیز واقعات میں اضافہ کی اہم وجہ قرار دیا جاتا ہے۔ امریکہ کے قانون ساز ادارے طاقتور اسلحہ لابی کے اثر و رسوخ کی وجہ سے تاحال، گن کنٹرول قوانین وضع کرنے سے قاصر رہے ہیں۔

امریکہ کی آبادی دنیا کے پانچ فی صد کے برابر ہے تاہم اس ملک میں مسلح حملوں کے ذریعے اجتماعی قتل کا ارتکاب کرنے والوں کا تناسب دنیا میں اکتیس فی صد کے برابر ہے۔

5:24 صبح مارچ 10, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top