مشرق وسطی

ایرانی جوہری معاہدے میں واپسی ہی خطے کے استحکام کا واحد محرک، محمد بن عبدالرحمن

شیعیت نیوز: قطری وزیر خارجہ محمد بن عبدالرحمن آل ثانی نے عرب میڈیا کے ساتھ گفتگو میں واشنگٹن کے دورے پر موجود قطری امیر تمیم بن حمد کی امریکی صدر جوبائیڈن کے ساتھ ملاقات پر روشنی ڈالی ہے۔

الجزیرہ کے ساتھ گفتگو میں محمد بن عبدالرحمن آل ثانی کا کہنا تھا کہ قطری حکام کی امریکی و ایرانی حکام کے ساتھ گفتگو پیغاموں کے انتقال کے لئے ہی نہیں بلکہ اس حوالے سے دوحہ کا ماننا ہے کہ ایرانی جوہری معاہدے (JCPOA) میں واپس پلٹنا ہی دراصل خطے میں استحکام کا اصلی محرک ہے۔

قطری وزیر خارجہ نے کہا کہ دوحہ واشنگٹن و تہران کو ایک نکتہ نظر کے قریب لانے کے لئے ان کے درمیان کھلے چینل کا استعمال کر رہا ہے جبکہ وہ ایران و واشنگٹن کے درمیان جوہری معاہدے کے طے پا جانے کا خیرمقدم کرتا ہے۔

قطری وزیر خارجہ نے کہا کہ دوحہ، اس (جوہری معاہدے کے) حوالے سے تمام فریقوں کی اظہار تشویش کا خیرمقدم کرتا ہے جبکہ تہران نے سب پر اپنی اچھی ہمسائیگی ثابت کر دی ہے۔

محمد بن عبدالرحمن نے اپنی گفتگو کے آخر میں، یورپ میں پیدا ہونے والے توانائی کے ممکنہ بحران کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ قطر، گیس پیدا اور استعمال کرنے والے ممالک کے ساتھ تعاون کو تیار ہے جبکہ وہ اس حوالے سے کسی بھی قسم کے دو قطبی ماحول کی تشکیل کی حمایت نہیں کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں : سعودی عرب کا اپنی اسلامی شناخت ختم کرنے کا فیصلہ

دوسری جانب آکسیوس نیوز نے اپنی ویب سائٹ پر شائع کردہ قطری وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمٰن التھانی کے انٹرویو کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ کابل ائیرپورٹ سے چارٹرڈ پرواز کے ذریعے انخلا کے معاملے پر قطر اور طالبان کا معاہدہ طے پا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق آکسیوس نیوز نے کہا کہ معاہدے کے مطابق امریکہ اور دیگر ممالک کے ہزاروں غیر ملکیوں سمیت خطرے میں پھنسے افغان شہریوں کو ہر ہفتے قطر ائیر لائن کی 2 پروازوں کے ذریعے افغانستان سے نکالا جائے گا۔

قطر کے سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ قطر ائیر ویز کی جانب سے تقریباً دو ماہ کے تعطل کے بعد افغانستان سے مسافروں کے انخلا کے لیے 27 جنوری سے پرواز بھیجی گئی۔

یاد رہے دسمبر میں قطر نے مسافروں کو طالبان سے اجازت لینے سے متعلق تنازعے پر افغانستان میں پھنسے لوگوں کو نکالنے کے لیے دسمبر میں پروازیں بند کر دی تھیں۔

آکسیوس نیوز نے قطری وزیر کے انٹرویو کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ افغان ائیر لائن کی ہفتہ وار ایک پرواز چلانے سے متعلق بات چیت بھی جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button