یمن کے نہتے مسلمانوں پرسعودی مظالم کے خلاف سول سوسائٹی کا کراچی پریس کلب پر چراغاں

01 فروری, 2022 11:19

شیعیت نیوز: سول سوسائٹی کے زیر اہتمام مظلوم بے گناہ یمنی عوام پر ہونے والے انسان سوز مظالم کے خلاف اور یمنی عوام سے اظہار یکجہتی کے لئے کراچی پریس کلب کے باہر چراغاں منعقد کیا گیا، جس میں علماء کرام، سیاسی شخصیات اور سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والے افراد تعداد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

چراغاں میں ایم کیو ایم پاکستان بحالی کمیٹی کے چیئرمین فاروق ستار، ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما محفوظ یار خان، پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسرار عباسی، صدر جمعیت علمائے پاکستان کراچی ڈویژن مولانا قاضی احمد نورانی، جمیعت علمائے پاکستان کے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری سید عقیل انجم قادری، متحدہ مسیح کونسل کے ہمایوں وقاص نے شرکت کی۔

شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے قاضی احمد نورانی نے کہا کہ نہتے یمنی عوام پر ہونے والے مظالم کی ہم شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، گزشتہ کئی دہائیوں سے کشمیری و یمنی عوام اپنے حقوق کی جدوجہد کررہی ہے، ہم یمنی عوام کے حقوق کی حمایت کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: آیۃ اللہ العظمیٰ شیخ لطف اللہ صافی گلپایگانی اعلی اللہ مقامہ کی رحلت پر علامہ راجہ ناصرعباس کا اظہار تعزیت

اس موقع پر عقیل انجم قادری نے کہا کہ یمن کا مسلہ یمنی عوام کی اُمنگوں کے مطابق حل کیا جائے، یمن میں گزشتہ کئی دنوں سے انسانی حقوق کی پامالی ہورہی ہے، بے گناہ عوام کو گولیوں کا نشانہ بنا جارہا ہے جس کی وجہ سے اب تک درجنوں لوگ شہید ہوچکے ہیں لیکن عالمی حقوق کے دعویدار اور اقوام متحدہ مسئلہ یمن کے حل کے لئے اپنا مؤثر کردار ادا کرتے دکھائی نہیں دے رہیں۔

فاروق ستار نے کہا کہ اقوام متحدہ کو چاہیئے کہ یمنی عوام پر ہونے والے مظالم و بربریت کو روکنے کے لئے اپنا کردار ادا کرے اور یمنی عوام کا مسئلہ عالمی سطح پر اجاگر کرے اور یمنی عوام سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے سنجیدہ اقدامات کرے، گزشتہ کئی سالوں سے مسئلہ کشمیر و یمن کو نظر انداز کیا جارہا ہے جب کہ مسئلہ کشمیر و یمن ہمارا بنیادی مسئلہ ہے، اس مسئلے کو ہر سطح پراُٹھانا ہماری ذمہ داری ہے۔

10:59 صبح مارچ 10, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top