آیۃ اللہ العظمیٰ شیخ لطف اللہ صافی گلپایگانی اعلی اللہ مقامہ کی رحلت پر علامہ راجہ ناصرعباس کا اظہار تعزیت
آپ کی رحلت پر تمام مومنین و مومنات، حوزہ علمیہ قم و نجف، مراجع عظام، رہبر معظم انقلاب اسلامی آیۃ اللہ العظمی سید علی الخامنہ ای حفظہ اللہ اور بالخصوص امام زمانہ عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کی خدمت میں تسلیت و تعزیت عرض کرتے ہیں۔

شیعیت نیوز: عالمِ باعمل، فقیہِ زمانہ، مرجع تقلید شیعیانِ جہان حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ شیخ لطف اللہ صافی گلپایگانی اعلی اللہ مقامہ
بقضا ئے الہیٰ رحلت فرما گئے ۔ عظیم المرتبت مرجع تشیع کی رحلتِ جانگذار پر سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصرعباس جعفری سمیت دیگر قائدین نے دلی افسوس اور رنج و غم کا اظہار کیا ہے ۔
یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف کا تمام طبقات کیلئے ”یکساں نصاب“ اچھا اقدام ہے، لیکن متعصب افراد نے اسے متنازعہ بنا دیا،علامہ ریاض نجفی
رہنماؤں نےکہا کہ آپ انقلاب اسلامی کے بعد ایران کے بنیادی قانون بنانے والی کمیٹی کے رکن اور امام خمینیؒ کے حکم پر شوری نگہبان کے رکن و سربراہ تھے۔آپ کی رحلت پر تمام مومنین و مومنات، حوزہ علمیہ قم و نجف، مراجع عظام، رہبر معظم انقلاب اسلامی آیۃ اللہ العظمی سید علی الخامنہ ای حفظہ اللہ اور بالخصوص امام زمانہ عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کی خدمت میں تسلیت و تعزیت عرض کرتے ہیں۔