عراق

الحشد الشعبی کا صلاح الدین میں داعش کے باقی ماندہ عناصر کے خلاف آپریشن

شیعیت نیوز: عراق میں الحشد الشعبی نے کل (اتوار) کو اعلان کیا ہے کہ صوبہ صلاح الدین میں داعش کے باقی ماندہ عناصر کے خلاف سیکورٹی آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔

سماریہ نیوز کے مطابق کرکوک اور مشرقی دجلہ آپریشنز کمانڈ سے وابستہ 7ویں الحشد الشعبی بریگیڈ کی فورسز نے صوبہ صلاح الدین میں ایک سیکورٹی آپریشن شروع کیا۔

بیان کے مطابق صوبہ صلاح الدین کے کئی علاقوں میں آپریشن کل رات کے آخری گھنٹوں میں شروع ہوا۔

آپریشن میں متعین اہداف کا معائنہ اور دہشت گردوں کی نقل و حرکت پر نظر رکھنا شامل ہے جو وقتاً فوقتاً بعض علاقوں میں دراندازی کی کوشش کرتے ہیں تاکہ شہریوں اور سیکورٹی فورسز کی سلامتی کو نشانہ بنایا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں : برطانیہ عراق کے خلاف نئی سازش میں ملوث ہے، قیس الخز علی

دوسری جانب غداد میں سیکورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ فوج کی ایک کارروائی کے دوران صوبہ دیالی کے حاوی العظیم علاقے پر حملہ کرنے والے 9 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا۔

فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سیکورٹی ذرائع نےکل ؤ صبح ایک بیان میں کہا ہے کہ دقیق انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر فوج نے فضائیہ کے تعاون سے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کی جس کے دوران العظیم علاقے پر حملہ کرنے والے داعش کے 9 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا۔

یہ کارروائی ان اطلاعات کے بعد کی گئی ہے کہ امریکہ شام اور عراق میں داعش کے عناصر کو ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کررہا ہے۔

عراق اور شام میں داعش کی شکست کے بعد سے امریکی فوجی اس دہشت گرد گروہ کے باقی ماندہ عناصر کو اپنی نگرانی میں ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کرتے چلے آرہے ہیں۔

بیان کے مطابق دیالہ میں جوائنٹ آپریشنز کمانڈ نے فضائیہ کے تعاون سے کئی گھنٹوں کی منصوبہ بندی اور تعاقب کے بعد دہشت گرد گروہ کے نو ارکان کو ہلاک کرنے میں کامیاب ہو گئے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button