مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے پشاور میں مسیحی مذہبی رہنما کے بہیمانہ قتل کی پرزور مذمت
شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے صوبائی رہنماؤں علامہ اقتدار حسین نقوی، سلیم عباس صدیقی اور انجینیئر سخاوت علی نے کہا ہے کہ پشاور میں چرچ کے سامنے دہشتگردانہ واقعہ کی مذمت کرتے ہیں، چرچ کے سامنے پادری کا قتل سیکیورٹی اداروں کے لیے کھلاچیلنج ہے، لاہور میں دہشتگردانہ واقعہ کے بعد ملک میں ہونے والے دہشتگردی کے واقعات تشویشناک ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: متنازعہ نصاب تعلیم ،وزیر اعظم کو خدشات سے آگاہ کردیا،کمیٹی تشکیل جلد وائٹ پیپرجاری کریں گے،علامہ مقصود ڈومکی
ایم ڈبلیو ایم رہنماؤں نے کہا کہ غربت اور مہنگائی کی وجہ سے سٹریٹ کرائم میں اضافہ ہوا ہے، ملکی معاشی صورتحال ناگفتہ بہ ہے، عام آدمی کی مشکلات میں اضافہ ہوا ہے، سیکیورٹی ادارے دہشتگردوں اور اُن کے سہولت کاروں کے خلاف کاروائی کریں تاکہ ملک سے عملی طور پر اس ناسور کا خاتمہ ہو۔







