مشرق وسطی

شام کے شمالی رہائیشی علاقوں پر کئی بار امریکی جنگی طیاروں نے بمباری

شیعیت نیوز:  شام کے شمالی رہائیشی علاقوں پر کئی بار امریکی جنگی طیاروں نے بمباری کی ہے۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شام کے شمال مشرقی شہر ا لحسکہ کے مقامی ذریعے نے جمعے کے روز بتایا کہ امریکی جنگی طیاروں نے شہر کے اطراف میں کئی گھروں پر داعش کے دہشت گردوں کو نشانہ بنانے کے بہانے حملہ کیا جس کی وجہ سے علاقے میں وسیع تباہی ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں : داعش کے لیے امریکی حمایت کو دستاویزی شکل دی گئی ہے، شامی فوجی پراسیکیوٹر

شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی سانا نے رپورٹ دی ہے کہ اس فضائی حملے کے ساتھ ہی سیرین ڈیموکریٹک فورس کے عسکریت پسندوں نے گھر گھر تلاشی مہم بھی شروع کر دی۔

رپورٹ ميں بتایا گیا ہے کہ کرد عسکریت پسندوں نے غویران محلے میں الصناعہ جیل کے پاس گھر گھر تلاشی لی ہے۔

شام کی حکومت نے بارہا ملک کے رہائیشی علاقوں پر امریکہ کے فضائی حملوں کی مذمت کی ہے اور سیکورٹی کونسل اور اقوام متحدہ کو خط لکھ کر اعتراض کیا ہے اور ان حملوں ملک کے اقتدار اعلی کے خلاف قرار دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیلی ایٹمی ہتھیار مغربی ایشیا میں امن و سلامتی کے لئے سب سے بڑا خطرہ ہے، حسام الدین آلا

ان حملوں کی وجہ سے علاقے میں بھاری تباہی ہوئی ہے اور داعش کے قبضے سے رقہ شہر کی آزادی کے آپریشن کے دوران امریکہ کے فضائی حملوں سے پورا شہر تباہ ہو گیا تھا اور ہزاروں عام شہری ہلاک ہوئے تھے۔

امریکہ نے دوہزار انیس میں شام کے خلاف سزار نامی قانون بنایا اور اس کی بنیاد پر شامی شخصیات اور اداروں پر سخت پابندیاں عائد کر دیں۔ ان پابندیوں میں اس ملک پر تیل کی درآمدات پر پابندی اور سینٹرل بینک کے اثاثے منجمد کرلینا بھی شامل ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button