یمن

امارات کو یمن پر حملے کی صورت میں بڑی جوابی کارروائی کا سامنا کرنا پڑےگا، حمید عبدالقادر

شیعیت نیوز: یمن کی قومی سالویشن حکومت کے وزیر اعظم کے مشیر حمید عبدالقادر عنتر نے کہا کہ اگر اماراتی حکام، یمن کے خلاف جارحیت سے باز نہ آئے تو انہیں یمنی فوج اورانصار اللہ کے بڑے اور دردناک حملوں کا سامنا کرنا پڑےگا۔

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب اور امارات کے وحشیانہ اور بہیمانہ حملوں کا جواب حملوں سے دیا جائےگا۔

حمید عبدالقادر نے مزید کہا کہ یمنی عوام کا خون بہانے والوں کو کبھی معاف نہیں کریں گے، اگر متحدہ عرب امارات نے یمن پر وحشیانہ حملوں کا سلسلہ بند نہ کیا تو اسے یمنی فوج اور انصار اللہ کے دردناک اور بڑے دفاعی حملوں کا سامنا کرنا پڑےگا۔

حمید عبدالقادر نے کہا کہ امن و صلح کی کسی بھی کوشش سے پہلے یمن پر سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے ہوائی حملوں کا خاتمہ ضروری ہے۔

یہ بھی پڑھیں : صنعا حکومت کی وزارت خارجہ کا ایک بار پھر سلامتی کونسل سے مطالبہ

واضح رہے کہ گذشتہ چند دنوں میں یمن نے متحدہ عرب امارات کے وحشیانہ حملوں کے جواب میں ابو ظہبی اور دبئی کے حساس علاقوں کو ڈرونز اور میزائلوں سے نشانہ بنایا ہے جس کے بعد امارات کے تیل کی ترسیلات متوقف ہوگئیں۔

جارح سعودی اتحاد نے حالیہ ہفتوں کے دوران یمن کے مختلف شہروں کے رہائشی علاقوں کو بارہا اپنے حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔ یمنی فوج کی آپریشنل کمان نے بھی اس ملک کے مغربی صوبے الحدیدہ میں سعودی اتحاد کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزی جاری رہنے کی خبردی ہے ۔

یہ ایسی حالت میں ہے کہ یمن کے خلاف سعودی حکومت اوراس کے اتحادیوں کے حملوں اورجارحیت کا سلسلہ مارچ دوہزار پندرہ سے جاری ہے۔ ان حملوں میں اب تک لاکھوں یمنی شہید اور زخمی ہوچکے ہیں جبکہ چالیس لاکھ سے زیادہ افراد بےگھر اور دربدر ہوچکے ہیں۔

یمن پر سعودی اتحاد کی فوجی جارحیت میں اس ملک کی پچاسی فیصد سے زیادہ بنیادی تنصیبات تباہ ہوچکی ہیں اور بری ، بحری و فضائی محاصرے کے نتیجے میں یمنی عوام کو غذائی اشیا اور جان بچانے والی دواؤں کی شدید قلت کا سامنا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button