دنیا

کینیڈا کی وزارت خارجہ پر ہیکروں نے وسیع پیمانے پر سائبر حملہ

شیعیت نیوز: کینیڈا کی وزارت خارجہ پر ہیکروں نے وسیع پیمانے پر سائبر حملہ کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق کینیڈین خفیہ ایجنسی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ کینیڈا کی وزارت خارجہ پر ہیکروں نے سائبر حملہ کیا ہے تاہم بعض اہم نیٹ ورک ابھی کام کر رہے ہیں جبکہ بعض سروسز کی سرگرمیاں معطل ہو گئی ہیں۔

کینیڈا پر یہ سائبر حملہ ایسی حالت میں ہوا ہے کہ کینیڈا کے سراغ رساں اداروں نے روسی ہیکروں کی جانب سے سائبر حملوں کے خطرے کے پیش نظر مکمل ہوشیار رہنے پر زور دیا تھا۔

البتہ ابھی تک کینیڈا کے کسی سرکاری اہلکار نے یہ دعویٰ نہیں کیا ہے کہ ہیکروں کا تعلق روس سے ہے۔ کینیڈا کی جانب سے اس قسم کے حملوں کی خـبریں کم ہی دی جاتی ہیں۔

واضح رہے کہ یوکرین کے مسئلے پر پائی جانے والی کشیدگی کے بعد کینیڈا نے بارہا اعلان کیا ہے کہ یوکرین پر روسی حملے کی صورت میں کینیڈا اپنے اتحادیوں کے ساتھ مل کر یوکرین کا بھرپور ساتھ دے گا۔

یہ بھی پڑھیں : الظفرہ فوجی ائیربیس پر حملہ کے بعد امریکی فوجی ایک بار پھر پناہ گاہوں میں روپوش

دوسری جانب روسی ریڈار سسٹم نے حالیہ دنوں کے دوران روسی سرحدوں کے قریب چھپن ڈرون اور جاسوس طیاروں کا پتہ لگایا ہے۔

تاس نیوز ایجنسی کے مطابق گزشتہ سات دن کے دوران روسی سرحدوں کے قریب چالیس جاسوس اور سولہ ڈرون طیاروں کی پروازوں کا پتہ چلا ہے جس کے بعد روسی جنگی طیاروں نے ایکشن لیا اور دو بار فضائی سرحدوں کے تحفظ کے لئے کاروائی کی۔

روس کی فضائی سرحدوں کے قریب کی جانے والی پروازوں کا ایسی حالت میں پتہ لگایا گیا ہے کہ امریکہ یوکرین پر روس کے ممکنہ حملے کا دعوی کر کے روس کے خلاف ماحول کو زہریلا بنانے کی کوشش کر رہا ہے۔

روسی ایوان صدر کے ترجمان دیمتری پاسکوف نے یوکرین کے اشتعال انگیز اقدامات کے اپنی انتہا کو پہنچنے پر سخت خبردار کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ماسکو اس بات کا خواہاں ہے کہ نیٹو کے رکن ممالک یوکرین کے مسائل کو غیر فوجی طریقے سے حل کرنے کی ترغیب دلائیں۔

واضح رہے کہ نیٹو نے پیر کے روز اعلان کیا ہے کہ مزید جنگی طیارے اور جنگی بحری جہاز مشرقی یورپ کے ملکوں کی طرف روانہ کر دیئے گئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button