اہم ترین خبریںمقبوضہ فلسطین

اسرائیلی فوجیوں نے پھر ایک فلسطینی نوجوان کو شہید کر دیا

شیعیت نیوز: غاصب صیہونی حکومت کے فوجیوں کی فائرنگ اور شیلنگ سے ایک فلسطینی نوجوان شہید ہوگیا۔

قدس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوجیوں نے فائرنگ اور آنسو گیس کے شیل فائر کرکے ایک 57 سالہ فلسطینی فهمی حمد کو شہید کر دیا۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوجیوں نے اس فلسطینی کو شمالی قدس کے قلندیا کیمپ میں حملہ کر کے شہید کر دیا۔ اس حملے میں 2 فلسطینی نوجوان زخمی بھی ہوئے۔

واضح رہے کہ صیہونی فوجی متعدد بہانوں سے فلسطینی نوجوانوں کو نشانہ بناتے رہتے ہیں اور فلسطینیوں کے گھروں کو منہدم کر دیتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : شام کے صوبے الحسکہ میں داعش نے 850 بچوں کو اپنی ڈھال کیلئے یرغمال بنا لیا

دوسری جانب کل سوموار کو اسرائیلی فوج نے شہید فلسطینی الشیخ سلیمان الھذالین کے بھائی الشیخ ابراہیم الھذالین کے گھر پر دھاوا بولا اور ان سے پوچھ تاچھ کی۔

رپورٹ کے مطابق قابض اسرائیلی فوج نے جنوبی الخلیل میں یطا کے مقام پرواقع الشیخ ھذالین کے گھر پر دھاوا بولا۔

الشیخ الھذالین نے ایک پریس بیان میں بتایا کہ قابض اسرائیلی فوج نے انہیں گھر سے نکالا اور ان سے سوال جواب کیے۔ اس موقعے پر قابض فوج نے مجھے سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔

خیال رہے کہ چند روز قبل اسرائیلی فوج نے الشیخ سلیمان  الھذالیم کو بے دردی کے ساتھ شہید کردیا تھا۔

الشیخ سلیمان الھذالین کو غرب اردن میں مزاحمت کی علامت سمجھا جاتا تھا اور وہ اسرائیلی ریاستی دہشت گردی کے خلاف ہونے والی ہرمزاحمتی سرگرمی میں پیش پیش رہے تھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button