اہم ترین خبریںمشرق وسطی

شام کے صوبے الحسکہ میں داعش نے 850 بچوں کو اپنی ڈھال کیلئے یرغمال بنا لیا

شیعیت نیوز: شام کے صوبے الحسکہ میں کرُد فورسز کے زیرِ انتظام جیل پر 100 سے زائد داعش جنگجوؤں نے حملہ کیا تھا اور تصادم کے نتیجے میں 120 سے زائد افراد مارے گئے تھے۔

بی بی سی کے مطابق داعش نے جیل پر پر قبضہ کرلیا ہے اور 850 بچوں کو اپنی ڈھال کے طور پر یرغمال بنالیا ہے۔ جیل میں موجود تمام اسلحہ بھی داعش کی تحویل میں جاچکا ہے۔

اقوام متحدہ کے خیراتی ادارے برائے اطفال یونیسیف کا کہنا ہے کہ بچوں کی زندگی خطرے سے دوچار ہے اور اشد ضروری ہے انہیں وہاں سے جلد سے جلد نکالا جائے۔

ادارے کا مزید کہنا ہے کہ بچوں کو نقصان پہنچانے یا انہیں بالجبر داعش میں شامل کیے جانے کا خطرہ ہے۔

دوسری طرف سیرین ڈیموکریٹک فورسز (ایس ڈی ایف) کا کہنا ہے کہ انہوں نے جیل کی عمارت کا محاصرہ کر لیا ہے جس سے دہشت گرد کہیں نہیں بھاگ سکتے۔

ایس ڈی ایف نے یہ بھی کہا کہ اگر بچوں کو کچھ بھی ہوتا ہے تو اس کی مکمل ذمہ داری داعش پر عائد ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں : مشرقی عراق کے حاوی العظیم کے علاقے میں عوامی بغاوت کے عظیم آپریشن کا آغاز

واضح رہے کہ جائے وقوعہ کے قریب موجود اے ایف پی کے نمائندے نے بتایا تھا کہ جیل پر حملے کے وقت شدید جھڑپوں کی آوازیں سنائی دیں تھیں جس کے بعد کُرد فورسز نے لاؤڈ اسپیکر کے ذریعے مقامی شہریوں کو فوری انخلا کا حکم دیا تھا۔

دوسری جانب سیرین ڈیموکریٹک فورس کے عسکریت پسندوں نے دعوی کیا ہے کہ الصناعہ جیل پوری طرح سے ان کے قبضے میں آ گیا ہے۔

کرد عسکریت پسندوں نے دعوی کیا ہے کہ انہوں نے صوبے الحسکہ میں داعش کی جیل کا کنٹرول حاصل کر لیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ الصناعہ جیل پر حملے کے وقت کچھ خودکش حملہ آور سمیت 200 داعش کے عناصر موجود تھے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جیل پر ہمارا پورا قبضہ ہو گیا آور گزشتہ تین دن کے دوران جھڑپوں میں داعش کے 175 عناصر ہلاک ہوئے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button