مشرق وسطی

شام، غویران جیل پر امریکہ کی سرکردگی میں عالمی اتحاد کی جانب سے بمباری

شیعیت نیوز: عراقی ذرائع ابلاغ نے شام کے صوبے الحسکہ کے غویران جیل پر امریکہ کی سرکردگی میں عالمی اتحاد کی جانب سے بمباری کرنے کی خبر دی ہے۔

صابرین نیوز کی رپورٹ کے مطابق امریکی اتحاد کے جنگی طیاروں نے کل 3 مرتبہ غویران جیل پر بمباری کی۔ یہ وہ جیل ہے جس پر ہفتہ کے روز داعش دہشت گردوں نے حملہ کیا تھا۔

شام کی غویران جیل میں ہفتہ کے روز داعش دہشت گردوں اور امریکی حمایت یافتہ شامی ڈیموکریٹک فورسز کے مابین جھڑپیں ہوئیں جس کے نتیجے میں 45 داعشی اور 14شامی ڈیموکریٹک فورسز کے آلہ کار ہلاک ہوئے۔

غویران جیل میں جس کا کنٹرول امریکی حمایت یافتہ شامی ڈیموکریٹک فورسز کے ہاتھ میں ہے ہزاروں داعشی قیدی ہیں اور کہا جاتا ہے کہ یہاں 54 ملکوں سے داعش کے تقریبا 5 ہزار دہشت گرد قیدی ہیں۔

واضح رہے کہ شام کے صوبہ الحسکہ میں دہشت گرد گروہ داعش اور سیرین ڈیموکریٹک فورس کے عسکریت پسندوں کے درمیان جاری شدید جھڑپوں میں اب تک 200 سے زائد لوگ ہلاک ہوچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : کالعدم سپاہ صحابہ کے کارکن کے خلاف توہین رسالتؐ ، اھلبیتؑ و صحابہؓ کی درخواست دائر

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شام کے شمال مشرقی صوبے الحسکہ میں دہشت گرد گروہ داعش اور سیرین ڈیموکریٹک فورس کے عسکریت پسندوں کے درمیان مسلسل چوتھے دن سے جھڑپیں جاری ہيں۔

شامی حکومت کے مخالف ہیومن راٹس واچ کا کہنا ہے کہ یہ جھڑپیں الحسکہ شہر میں واقع جیل پر حملے کے بعد شروع ہوئی جس میں اب تک 120 افراد سے زائد ہلاک ہو چکے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جھڑپوں میں داعش کے 77 دہشت گرد، سیرین ڈیموکریٹک فورس کے 39 عسکریت پسند اور 7 عام شہری ہلاک ہوئے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ہلاک شدگان کی تعداد اس سے بہت زیادہ ہے کیونکہ درجنوں افراد ابھی بھی لا پتہ بتائے جا رہے ہیں جبکہ بڑی تعداد میں لوگ شدید طور پر زخمی بھی ہیں جن میں سے کچھ کی حالت نازک ہے۔

القدس العربی اخبار نے لکھا کہ یہ جھڑپیں مارچ 2019 کی جھڑپوں کے بعد سے سب سے شدید جھڑپیں ہیں جب داعش کے عناصر نے غویران جیل پر حملہ کیا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button