اہم ترین خبریںعراق

دیالہ صوبے میں داعش دہشت گرد تنظیم کے حملے میں 11 عراقی فوجی شہید

شیعیت نیوز: عراقی ذرائع نے آج (جمعہ) صبح اطلاع دی ہے کہ داعش دہشت گرد تنظیم کے عناصر نے مشرقی دیالہ صوبے میں ’’العظیم‘‘ کے علاقے میں عراقی فوج کے ایک اڈے پر حملہ کیا ہے۔

ایک سکیورٹی ذریعے نے العہد کو بتایا کہ حملے میں ایک افسر سمیت عراقی فوج کے 11 اہلکار شہید ہو گئے۔

ذرائع نے کہا کہ داعش دہشت گرد تنظیم کے عناصر نے آج صبح سنائپر رائفلوں اور نیم بھاری ہتھیاروں کے ساتھ، الطالعہ،وام و الکرمی کے دیہات کے درمیان عراقی فوج کے ایک اڈے پر غیر متوقع طور پر حملہ کیا، جس میں 11 عراقی فوجی شہید ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق فوجی دستوں کی مدد اور حملوں کو ناکام بنانے کے لیے جنگی سازوسامان جائے وقوعہ پر بھیجا گیا اور شہداء کی لاشوں کو الخالص اسپتال پہنچایا گیا۔

تاہم المیادین نے عراق میں اپنے نامہ نگار کے حوالے سے بتایا ہے کہ شہداء کی تعداد چھ ہے۔

یہ بھی پڑھیں : امریکہ انصاراللہ یمن کو دہشت گرد تنظیم قرار دینے پر غور کر رہا ہے، جوبائیڈن

تاہم سرکاری عراقی ذرائع نے ابھی تک اس خبر پر کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا ہے اور نہ ہی سرکاری اعداد و شمار جاری کیے ہیں۔

عراق میں داعش دہشت گرد گروہ کی شکست کے باوجود اس گروہ کے بعض عناصر اس ملک کے مختلف علاقوں میں روپوش ہیں جو دہشت گردانہ کاروائیاں انجام دیتے رہتے ہیں۔

دو ہزار چودہ میں داعش دہشت گرد گروہ نے امریکہ اور اس کے مغربی و عرب اتحادیوں منجملہ سعودی عرب کی فوجی و مالی مدد و حمایت سے عراق پر حملہ کر کے اس ملک کے وسیع و عریض شمالی اور مغربی علاقوں پر قبضہ کر لیا تھا اور پھر وحشیانہ ترین جرائم کا ارتکاب کیا تھا جس کے بعد حکومت عراق نے دہشت گردوں کے خلاف مہم میں ایران سے باضابطہ طور پر مدد کی درخواست کی۔

عراقی فوج نے ایران کی فوجی مشاورت و مدد سے سترہ نومبر دو ہزار سترہ کو عراق کے صوبے الانبار کے شہر راوہ کو، جو اس دہشت گرد گروہ کا آخری اڈہ تھا ،آزاد کرا کر اس ملک میں داعش دہشت گرد گروہ کا عملی طور پر کام تمام کر دیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button