اہم ترین خبریںیمن

سعودی عرب کا یمن کے صوبہ صعدہ کی جیل پر حملہ، 150 افراد ہلاک و زخمی

شیعیت نیوز: یمن کے نہتے عربوں پر سعودی عرب کی بربریت اور جارحیت کا سلسلہ جاری ہے، یمن کے صوبہ صعدہ کی جیل پر سعودی عرب کے تازہ فضائی حملے میں 150 افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق صوبہ صعدہ کی جیل پر سعودی عرب کے فضائی حملے میں ہلاک ہونے والوں میں بعض غیر ملکی بھی شامل ہیں۔

اطلاعات کے مطابق یمن کے مختلف شہروں پر سعودی عرب کے ہوائی حملوں میں اضافہ ہوگیا ہے اور سعودی عرب یمن کی شہری آبادی کو اپنی بربریت اور جارحیت کا نشانہ بنا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : یمن میں امریکی منصوبے کا کوئی مستقبل نہیں ہے، علی القحوم

یمن کی سیاسی کونسل کے سینئر رکن اور یمن کی سپریم انقلابی کمیٹی کے چیئرمین محمد علی الحوثی نے ان دنوں یمن کے مختلف صوبوں پر شدید بمباری کو جنگی جرم قرار دیا۔

یمن کی اعلی انقلابی کونسل کے سربراہ محمد علی الحوثی کا کہنا ہے کہ سعودی عرب یمنی شہریوں کے خلاف ہولناک جنگی جرائم کا ارتکاب کررہا ہے اگر دفاعی کارروائی میں چند میزائل یا ڈرونز سعودی عرب پر داغے جاتے ہیں تو دنیا کی چیخیں نکل جاتی ہے جبکہ عالمی برادری یمن کے نہتے عوام پر سعودی عرب کے مجرمانہ و بہیمانہ حملوں اور ہولناک جنگی جرائم جیسی کارروائیوں پر خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔

انہوں نے لکھا کہ صنعا اور دیگر صوبوں کی طرح الحدیدہ صوبے میں شہریوں پر حملہ کرنا ایک جنگی جرم ہے۔ ’’ہم جارح ممالک سے کہہ رہے ہیں کہ اگر بمباری ہی اس کا حل ہوتا تو آپ آج تک اپنی جارحیت کو اتنی وحشیانہ انداز میں جاری نہ رکھتے‘‘۔

الحوثی نے افغانستان میں امریکہ کی شکست اور اس کے ملک سے انخلاء کا حوالہ دیتے ہوئے مزید کہا کہ اگر امریکہ، جس نے آپ کو ہتھیار اور آپ کا ساتھی دیا، افغانستان میں ناکام ہو گیا اور اس کے جرائم اس کی فتح کا باعث نہیں بنے، تو آپ کو نقصان اٹھانا پڑے گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button