اہم ترین خبریںپاکستان

داعی اتحاد بین المسلمین صاحبزادہ حامد رضا متحدہ قرآن بورڈ پنجاب کے چیئرمین مقرر، نامورشیعہ علماء بھی شامل

بورڈ میں چاروں مکاتب فکر بریلوی، اہلحدیث، دیوبندی اور اہل تشیع کے علما کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

شیعیت نیوز: متحدہ قرآن بورڈ پنجاب کی تشکیل نو کر دی گئی۔ سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزاہ حامد رضا کو متحدہ قرآن بورڈ پنجاب کا چیئرمین مقرر کر دیا گیا ہے جبکہ قرآن بورڈ میں 16 علما، ماہرین تعلیم، 7 افسران، چار رضاکار بھی شامل ہیں۔

بورڈ میں چاروں مکاتب فکر بریلوی، اہلحدیث، دیوبندی اور اہل تشیع کے علما کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

علماء میں خواجہ قمرالدین جمالی، مفتی کریم خان، پروفیسر اختر کلثوم، ڈاکٹر عبدالغفور راشد، مولانا فضل رحیم، حافظ عبدالوہاب روپڑی، جبکہ اہل تشیع مکتب فکر سے مولانا مبارک علی موسوی، مولانا حسنین عباس گردیزی، مولانا حافظ حیدر نقوی اور دیگرشامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: صدر ملی یکجہتی کونسل صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر کی علامہ ساجد علی نقوی سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات

صاحبزادہ حامد رضا کا کہنا تھا کہ متحدہ قرآن بورڈ کے ممبران کی تعیناتی میں میرٹ کو یقینی بنایا گیا ہے، اللہ تعالی کا شکر ہے کہ ایک سال فعل کی بحث و تمحیص کے بعد ان کا تعین کیا گیا ہے۔

چیئرمین قرآن بورڈ کا مزید کہنا تھا کہ بورڈ میں قرآن مجید کے ماہرین شامل ہیں، جنہوں نے کلام الہی پر کام کیا ہے، قواعد کے مطابق پہلی بار چاروں اسلامی مکاتب فکر کی ماہر خواتین ممبران بھی شامل کی گئی ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button