اہم ترین خبریںسعودی عرب

سعودی وزیر خارجہ کا یمن کے اسٹریٹجک آپریشن طوفان پر ردعمل

شیعیت نیوز: سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے منگل کے روز متحدہ عرب امارات کے خلاف اسٹریٹجک آپریشن ’’یمن کا طوفان‘‘ پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق انہوں نے کہا کہ مجھے اس بات پر زور دینا چاہیے کہ ہم سعودی عرب میں خطے میں زیادہ ضدی حوثیوں کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہیں۔

سعودی عہدیدار نے بھی یمن میں اپنے ملک کے جرائم کو نظر انداز کرتے ہوئے ایک سطحی بیان دیا اور کہا کہ سعودی عرب یمن میں قیام امن کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے!

انہوں نے یہ بھی کہا کہ یمن کے مسئلے کے حل کے لیے سعودی عرب کی طرف سے تجویز کردہ حل میز پر ہے۔

گزشتہ روز یمن کی انصار اللہ تحریک کے سیاسی بیورو کے رکن محمد البخیتی نے متحدہ عرب امارات کے حساس مقامات کے خلاف ملک کے اسٹریٹجک آپریشن پر ردعمل کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں : امارات پر انصار اللہ کے حالیہ حملے کے بارے میں بن سلمان اور بن زاید کے درمیان گفتگو

دوسری جانب انسانی حقوق کی عالمی تنظمی ہیومن رائٹس واچ نے سعودی عرب میں انسانی حقوق کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ریاض حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا ہے۔

ہیومن رائٹس واچ نے اپنی تازہ رپورٹ میں سعودی عرب میں انسانی حقوق کے کارکنوں، تنقید کرنے والوں اور مخالفین کی شدت سے سرکوبی پر آل سعود حکومت کی مذمت کی ہے۔

ہیومن رائٹس واچ نے اپنے بیان میں کہا کہ اس وقت سعودی عرب میں بہت بڑی تعداد میں انسانی حقوق کے کارکنوں کو حکومت کی ایذارسانیوں اور غیر منصفانہ فیصلوں کا سامنا ہے۔

اس تنظیم نے مزید کہا کہ سال 2021 سعودی حکومت کی طرف سے گرفتاری مہم کا سال تھا جس میں صلح و امن کے لئے کوشاں کارکنوں اور ایسے لوگوں کو نشانہ بنایا گیا جو ملک میں سیاسی و انسانی حقوق کی نظر سے اصلاح چاہتے تھے۔

اس تنظیم نے سعودی حکام کی طرف سے ملک میں سنہ 2020 اور 2021 میں اصلاح کرنے کے دعووں کے برخلاف آزادی اظہارِ رائے کی خلاف ورزی اور مخالف عناصر کی بہیمانہ سرکوبی پر کڑی نکتہ چینی کی۔

سعودی عہدیداروں کی طرف سے، ایسی اہم شخصیتوں کی گرفتاری کا عمل مسلسل جاری ہے جو آل سعود کی ملک کی داخلی و خارجہ پالیسی کے خلاف بات کرتے ہیں۔

گرفتار ہونے والوں میں علماء، ائمہ جماعت، دانشور، سیاستداں، سماجی کارکن، شاہی خاندان کے افراد اور سماج کے دیگر طبقوں سے تعلق رکھنے والوں کی بڑی تعداد شامل ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button