مقبوضہ فلسطین

صیہونیوں نے ایک اور بزرگ فلسطینی شہری الشیخ الھذالین کو گاڑی تلے کچل کر شہید کر دیا

شیعیت نیوز: اسرائیلی فوج کے ایک ٹرک کی ٹکر سے زخمی ہونے والے 71 سالہ فلسطینی الشیخ الھذالین زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔

تفصیلات کے مطابق غاصب صیہونی فوجیوں نے چند روز قبل ہی الخلیل کے گاؤں ام الخیر میں سلیمان الھذالین کو اپنی گاڑی تلے کچل کر شدید زخمی کر دیا تھا جو تب سے المیزان نامی ہسپتال میں زیر علاج تھے۔

الشیخ الھذالین فلسطین میں عوامی مزاحمت کی علامت سمجھے جاتے تھے۔ وہ ٹرک کی ٹکر سےشدید زخمی ہوگئے تھے۔ دو ہفتے قبل انہیں ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت ٹرک سے ٹکر مار کر زخمی کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی میں فلسطینی نوجوان موسیٰ شاکر شہید

فلسطینی خبررساں ایجنسی شہاب نے وزارت صحت سے نقل کرتے ہوئے لکھا ہے کہ 75 سالہ معمر فلسطینی شہری کے سر، سینے، پیٹ اور کولہے پر شدید چوٹیں آئی تھیں۔

فلسطینی وزیراعظم محمد اشتیہ نے ایک بیان میں کہا کہ شہید الھذالین، ان کا خاندان اور ان کا گاؤں عوامی مزاحمت کی علامت تھے۔ انہوں نے الشیخ الھذالین کی مزاحمتی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا۔

فلسطینی وزارت خارجہ نے الشیخ الھذالین کی شہادت کو سوچا سمجھا قتل قرار دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ڈیرہ اسماعیل خان میں تین شیعہ عزاداروں کی ٹارگٹ کلنگ بدترین حکومتی نااہلی ہے، علامہ احمد اقبال رضوی

فلسطینی وزارت خارجہ نے بیان میں کہا ہے کہ الشیخ الھذالین کی شہادت اسرائیلی ریاست کی نسل پرستی، وحشت وبربریت اور ریاستی جرم کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ الشیخ ھذالین یہودی آباد کاروں کے خلاف ہرمظاہرے اور احتجاجی ریلی میں پیش پیش رہے۔

واضح رہے کہ غاصب صیہونی فوجیوں نے گذشتہ ہفتے ہی رام اللہ کے گاؤں جلجلیا کے 80 سالہ عمر عبدالمجید اسعد کو تشدد کا نشانہ بنا کر موقع پر ہی شہید کر دیا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button