اہم ترین خبریںسعودی عرب

سعودی عرب کا صوبہ مآرب کے محاذ پر یمنی فوج کی کامیابیوں کا اعتراف

شیعیت نیوز: سعودی عرب کے فوجی اتحاد نے صوبہ مآرب کے محاذ پر یمنی فوج کی کامیابیوں کا اعتراف کیا ہے۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سعودی اتحاد نے مآرب کے محاذ پر اپنے فضائی حملوں میں تیزی کے باوجود یمنی فوج کی پیشرفت کا اعتراف کیا ہے۔

کچھ ہی دیر پہلے سعودی اتحاد نے اعلان کیا کہ یمنی فوج اور رضاکار فورس انصار اللہ نے مآرب محاذ پر کافی پیشرفت کی ہے۔

سعودی عرب کے چینل الحدث نے کچھ مقامی ذرائع کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ موجودہ وقت میں جنوبی مآرب شہر سے لگے پہاڑی علاقے البلق، وادی عبیدہ اور الفلج علاقوں میں شدید جھڑپیں ہو رہی ہیں جو اس سے پہلے یمنی فوج کے قبضے میں تھے۔

الفلج علاقہ، جنوبی طرف سے مآرب شہر میں داخل ہونے کا دروازہ سمجھا جاتا ہے۔

الخبر الیمنی نامی ویب سائٹ لکھتی ہے کہ قبائلی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ یمنی فوج اور رضارکار فورس انصار اللہ ، قرن البور میں اپنی پوزیشن مضبوط کرنے اور باقی علاقوں پر دوبارہ قبضہ کرنے کی کوشش کر رہی ہے اور انہوں نے اس علاقے میں داعش کے سرغنہ خالد یسلم کی پیشرفت میں رکاوٹ پیدا کر دی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جھڑپوں کے دوران اب تک درجنوں دہشت گرد ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں جبکہ باقی بچے فرار پر مجبور ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں : ابوظہبی جارحیت سے باز نہیں آئے گا، اس پر مزید دردناک حملے ہوں گے، انصار اللہ

دوسری جانب یمن آرمی اور انصاراللہ فورسز نے یمن کے صوبہ شبوہ میں سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے حمایت یافتہ دہشت گردوں کے خلاف بڑی فوجی کاروائی کی ہے جس کے نتیجے میں ان کے کئی اہم کمانڈرز سمیت 90 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

ان دہشت گرد عناصر کا تعلق ’’العمالقہ‘‘ گروہ سے تھا۔ فوجی ذرائع کے بقول یمن آرمی اور انصاراللہ فورسز نے بیجان اور عسیلان کے علاقوں میں دہشت گرد عناصر کے ٹھکانوں کو میزائل حملوں کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں یہ دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں۔

موصولہ رپورٹس کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گردوں میں اہم کمانڈرز بھی شامل ہیں۔ ان ہلاک ہونے والے اہم کمانڈرز میں کرنل علی ہادی الحریری، ڈویژن 3 کی ایک یونٹ کا کمانڈر کرنل ممدوح الاہدل، محمد احمد الیافعی، علی القفیلی الابینی، عبدالفتاح السعدی، احمد قاید الجلیدی، احمد ناصر مبروک، حسین یحیی اللحجی، زکی عبدالواسع الصبیحی اور ساری علی اللحجی شامل ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button