اہم ترین خبریںپاکستان

شہید ضیاء الدین رضوی نے مکتب کیلئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا، مولانا محمد حسین حیدری

شیعیت نیوز: جامعہ روحانیت بلتستان پاکستان کے صدر حجت الاسلام محمد حسین حیدری نے شہید ضیاء الدین رضوی کی 17ویں برسی کی مناسبت سے اپنے ایک بیان میں کہا کہ شہید کا مؤقف صاف اور شفاف ہونے کے ساتھ ساتھ اقوام متحدہ کے منشور کے عین مطابق تھا۔ وہ نہ صرف نصاب کے معاملہ میں بلکہ ہر معاملے میں گہری سوچ رکھتے تھے اور بر وقت صحیح فیصلہ کرتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ شہید ضیاءالدین رضوی ہمارے لئے نمونہ عمل ہیں۔ ہمیں شہید کی شخصیت اور سیرت کو اپنے اعمال، گفتار اور اپنے کردار کیلئے نمونہ عمل بنانا چاہیئے۔

شہید ضیاء الدین رضوی نے زندگی کے ہر موڑ میں اپنی ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے انجام دیا، وہ ایک وظیفہ شناس اور ہمہ جہت شخصیت کے مالک تھے۔ وہ اپنے فرض پر عمل کرنے کے لئے کبھی مصلحتوں کا شکار نہیں ہوئے، انہوں نے ہمیشہ مظلوموں کے لئے آواز بلند کی اور اتحاد و وحدت کے لئے گرانقدر خدمات سرانجام دیں۔

یہ بھی پڑھیں : تبدیلی سرکار نے عوام کی چیخیں نکال دیں، علامہ اقتدار حسین نقوی

دوسری جانب معروف قبائلی رہنماء عنایت علی طوری سیکرٹری انجمن حسینیہ پاراچنار منتخب ہوگئے۔ آج انجمن حسینیہ پاراچنار کی حلف برداری کا پروگرام مرکزی امام بارگاہ پاراچنار میں منعقد ہوا۔

اس موقع پر مرکزی پیش نماز حجت الاسلام و المسلمین الحاج علامہ شیخ فدا حسین مظاہری نے انجمن حسینیہ کے نئے اراکین سے حلف لیا۔ معروف قبائلی مشر عنایت علی طوری سیکرٹری انجمن حسینیہ منتخب ہوگئے۔

علامہ شیخ فدا حسین مظاہری نے خطبہ جمعہ کے دوران سابق سیکرٹری انجمن حسینیہ حاجی سردار حسین کی کارکردگی کو زبردست الفاظ میں سراہا، اپنی تین سالہ مدت کو باعزت طریقے سے مکمل کرنے کے بعد حاجی سردار حسین کو باعزت انداز میں رخصت کیا گیا۔

انجمن حسینیہ کے نومنتخب اراکین نے حلف برداری کے فوراً بعد شہید علامہ شیخ محمد نواز عرفانی کے مزار پر حاضری دی۔ فاتحہ خوانی کی اور قومی سلامتی کے لیے دعا کی گئی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button