عراق

امریکی سفارت خانے پر حملے میں ہمارا ہاتھ نہیں، شیخ قیس الخزعلی کا اعلان

شیعیت نیوز: عراق کی رضاکار فورس عصائب اہل الحق کے شیخ قیس الخزعلی کا کہنا ہے کہ مزاحمتی گروہوں نے امریکی سفارت خانے کو نشانہ نہیں بنایا۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراق کے مزاحمتی گروہ عصائب اہل الحق کے سکریٹری جنرل شیخ قیس الخزعلی نے تاکید کی کہ گرین زون علاقے میں اس وقت حملہ، اور وہ بھی اسی قدیمی روش سے، مزاحمتی گروہ کی جانب سے نہیں ہوا ہے، مزاحمتی گروہوں نے امریکی سفارت خانے کو نشانہ نہيں بنایا ہے۔

انہوں نے گزشتہ رات امریکی سفارت خانے پر راکٹ حملے کا رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اس حملے کا مقصد، صورتحال کو خراب کرنا ہے۔

عراق کے مزاحمتی گروہ عصائب اہل الحق کے سکریٹری جنرل شیخ قیس الخزعلی نے ٹوئٹ کر کہا کہ گرین زون علاقے میں اس وقت حملہ، اور وہ بھی اسی قدیمی روش سے، مزاحمتی گروہ کی جانب سے نہیں ہوا ہے، مزاحمتی گروہوں نے امریکی سفارت خانے کو نشانہ نہيں بنایا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : دنیا نے آل سعود کے جرائم پر اپنی آنکھیں بند کر لی ہیں، تحریک النجباء

در ایں اثنا عراق کے صدر دھڑے کے سربراہ مقتدی صدر کا کہنا ہے کہ مزاحمت کے کچھ دعویداروں نے امریکی سفارت خانے کو نشانہ بنایا، اس حملے میں کچھ عام شہری بھی زخمی ہوئے۔

مقتدی صدر نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ عراقی قوم کو دھوکے میں نہيں آنا چاہئے، انہوں نے کہا کہ وہ یہ کام کر رہے ہیں تاکہ عراق سے امریکی فوجیوں کا انخلا تاخیر کا شکار ہو جائے۔

دوسری جانب عراقی دارالحکومت بغداد میں قابض امریکی فوج کا ایک لاجسٹک قافلہ بم حملے کا شکار ہو کر تباہ ہو گیا ہے۔

مقامی میڈیا کے مطابق امریکی فوج کا یہ قافلہ بغداد کے الطارمیہ نامی علاقے میں سڑک کنارے نصب بم سے ٹکرایا جس سے قافلے میں موجود متعدد امریکی گاڑیاں حساس فوجی سازوسامان سمیت جل کر تباہ ہو گئیں تاہم کسی مزاحمتی گروہ نے تاحال اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

واضح رہے کہ نئے سال کے آغاز کے ساتھ ہی عراق سے امریکی فوج کے انخلاء کی مہلت کے خاتمے کے بعد سے عراق میں امریکی فوجی قافلوں پر ہونے والے حملوں میں کئی گنا کا اضافہ ہوا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button