اہم ترین خبریںپاکستان

مطلوب دہشت گرد محمد خراسانی افغانستان میں مارا گیا

شیعیت نیوز:: پاکستان کو انتہائی مطلوب دہشت گرد محمد خراسانی افغانستان کے صوبے ننگرہار میں مارا گیا۔
ذرائع کے مطابق دہشت گرد محمد خراسانی کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کا ترجمان تھا۔

دہشت گرد محمد خراسانی کا اصل نام خالد بلتی تھا۔

ذرائع نے بتایا کہ دہشت گرد محمد خراسانی میران شاہ میں دہشت گردی کا مرکز چلا رہا تھا تاہم آپریشن ضربِ عضب کی کامیابی کے بعد محمد خراسانی افغانستان بھاگ گیاتھا، محمد خراسانی شاہد اللہ شاہد کے بعد کالعدم ٹی ٹی پی کا ترجمان بنا۔

 

ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گرد محمد خراسانی پاکستان کے عوام اور سکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تھا، دہشت گرد محمد خراسانی کالعدم ٹی ٹی پی کے مختلف دھڑوں کو متحد کرنے میں مصروف تھا۔

ذرائع کے مطابق محمد خراسانی پاکستان کےخلاف دہشت گردانہ کارروائیوں کی پلاننگ کررہا تھا، محمد خراسانی سربراہ کالعدم ٹی ٹی پی مفتی نور ولی محسود سے مل کرپلاننگ کررہاتھا، دہشت گرد محمد خراسانی نے حال ہی میں پاکستان کے اندر مختلف کارروائیوں کا اشارہ بھی دیا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button