اہم ترین خبریںعراق

عراقی مزاحمتی گروہوں نے امریکی سازش ناکام بنا دی، سید الشہداء بریگیڈ

شیعیت نیوز: عراقی رضاکار فورس سید الشہداء بریگیڈ کے سکریٹری جنرل ابو آلاء الولائی کا کہنا ہے کہ امریکہ عراق کو اپنا گاؤں سمجھتا ہے۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سید الشہداء بریگیڈ کے سکریٹری جنرل ابو آلاء الولائی کا کہنا ہے کہ واشنگٹن کے ساتھ ہونے والے معاہدوں کے برخلاف، امریکی ڈرون طیارے بدستور عراق میں موجود ہيں۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکہ، عراق کو اپنا ایک گاؤں سمجھتا ہے۔

انہوں نے جمعے کی شام فتح کے کمانڈروں کی شہادت کی دوسری برسی کے موقع پر یہ بات کہی۔

العہد چینل کی رپورٹ کے مطابق سید الشہداء بريگیڈ کے سکریٹری جنرل کا کہنا تھا کہ مزاحمتی گروہوں کی موجودگی اور ان کی دور اندیشی نے شیعوں کے درمیان اختلافات پیدا کرنے کی ساری سازشوں پر پانی پھیر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : بیرونی دباؤ عراق میں قومی حکومت کی تشکیل کو نہیں روک سکتا، مقتدی صدر

یہ ان کا کہنا تھا کہ غاصب امریکی فوجیوں کا کوئی بھی قانونی جواز نہیں ہے اور وہ عراق میں موجودگی کے لئے بدستور فریب دے رہے ہيں۔

عراقی رضاکار فورس کے کمانڈر کا کہنا تھا کہ امریکہ نے 500 سے زائد فوجی پروازیں انجام دیں، یہ ڈرون طیارے عراق کے جنوبی علاقوں میں کیا کر رہے ہیں۔

سید الشہداء بریگیڈ کے سکریٹری جنرل ابو آلاء الولائی کا کہنا ہے کہ امریکی طیارے بدستور اڑانیں بھر رہے ہیں اور اسرائیلی ان پروازوں کو اپنے مفاد میں استعمال کر رہا ہے۔

دوسری جانب عراقی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق عراقی کردستان کے شہر اربیل میں امریکی فوجی اڈے پر ہنگامی الرٹ جاری کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اربیل میں امریکی فوجی اڈے پر راکٹ حملے کی کچھ غیر مصدقہ اطلاعات ہیں،تاہم عراقی یا امریکی حکام نے ابھی تک اس سلسلہ مین کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے جبکہ اس سے قبل عین الاسد بیس کو راکٹوں سے نشانہ بنایا گیا ۔

قابل ذکر ہے کہ عراقی پارلیمنٹ میں غیر ملکی فوجیوں کے انخلا کے سلسلہ میں واضح طور پر بل پا س ہونے کے باوجود امریکہ کی جانب سے پیش آنے والی رکاوٹوں کی بنا پر ابھی تک اس بل پر عمل درآمد نہیں ہوسکا ہے، حال ہی میں امریکہ نے عراق سے فوجی انخلا کا ڈرامہ رچایا ہے اور کہا ہے کہ ہم اب اس ملک میں فوجی مشاورت کا کام انجام دیں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button