عراق

بیرونی دباؤ عراق میں قومی حکومت کی تشکیل کو نہیں روک سکتا، مقتدی صدر

شیعیت نیوز: عراق میں صدر دھڑے کے سربراہ نے کہا ہے کہ بیرونی دباؤ عراق میں قومی حکومت کی تشکیل کو نہیں روک سکتا۔

عراق میں صدر دھڑے کے رہنما مقتدی صدر نے اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا ہے کہ ہر قسم کے دباؤ کے باوجود اکثریتی دھڑے کی قومی حکومت تشکیل پائے گی اور بیرونی دباؤ عراق میں قومی حکومت کی تشکیل کے عزم کو اور زیادہ مستحکم بنا رہا ہے۔

مقتدی صدر نے اس سے قبل بھی عراق میں قومی حکوت کی تشکیل کی ضرورت پر زور دیا تھا۔

البتہ عراق میں شیعہ جماعتوں کے اتحاد کی جانب سے ملک میں قومی مفاہمتی حکومت کی تشکیل کی ضرورت پر زور دیا جاتا رہا ہے۔

ان جماعتوں کا خیال ہے کہ عراق کے قبل از وقت پارلیمانی انتخابات اور ان انتخـابات کے نتائچ میں دھاندلی اور دست کاری ہوئی ہے اور انتخابات کے نتائج کو کالعدم قرار دئے جانے کے مقصد سے انہوں نے عدالت میں پختہ ثبوت و شواہد بھی پیش کئے تھے مگر عراق کی عدالت عظمیٰ نے انتخابات کی توثیق کر دی۔

یہ بھی پڑھیں : مدافعان حرم کی تشکیل شہید سلیمانی کی عظیم یادگارہے، خطیب جمعہ تہران

دوسری جانب عراق کے وزیرا‏عظم مصطفی الکاظمی نے صدرگروہ کے سربراہ مقتدی صدر سے ملاقات اور گفتگو کی ہے

عراقی وزیراعظم مصطفی الکاظمی نے نجف اشرف جا کر مقتدی صدر سے ان کے گھر پر ملاقات کی ۔ مصطفی الکاظمی نے مقتدی صدر کے گھر پر نجف اشرف اور دیگرعراقی شہروں میں خدماتی امور کی صورتحال کا جائزہ لیا۔

عراقی وزیراعظم مصطفی الکاظمی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اپنے دورہ نجف کو صرف ایک دفتری دورہ قراردیا اور کہا کہ اس کا کوئی سیاسی پہلو نہیں ہے۔ ایک باخبر عراقی ذریعے نے بتایا ہے کہ مصطفی الکاظمی نے اس دورے میں نجف اشرف کے لئے نیا گورنر منصوب کیا ہے ۔

مصطفی الکاظمی، نجف اشرف کی دینی ثقافتی اور بین الاقوامی اہمیت کی بنا پر اس صوبے کے امور کی خود نگرانی کریں گے۔

واضح رہے کہ صدرگروہ نے پارلیمانی انتخابات میں سب سے زیادہ نشستیں حاصل کی ہیں تاہم انھیں حکومت کی تشکیل کے لئے دیگرسیاسی پارٹیوں کی مدد لینا پڑے گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button