لبنان

حزب اللہ لبنان امریکہ کے نشانے پر، 480 ملین ڈالر خرچ کرے گا

شیعیت نیوز: حزب اللہ لبنان کی شبیہ خراب کرنے کے لئے امریکہ نے 480 ملین ڈالر مخصوص کئے ہیں۔

مزاحمت سے وفاداری نامی پارٹی کے ایک رکن نے بتایا ہے کہ اس مزاحمتی تحریک کی شبیہ خراب کرنے کے لئے امریکہ نے صرف میڈیا کو 480 ملین ڈالر ديئے ہيں۔

ابراہیم الموسوی نے بتایا کہ لبنان کے پارلیمانی انتخابات تک حزب اللہ کی شبیہ خراب کرنے کے لئے امریکہ کروڑوں ڈالر خرچ کر رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پنجتن پاک ؑ کے ایام ولادت وشہادت پر عام تعطیل کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

انہوں نے کہا کہ یہ سب اس لئے ہے کیونکہ علاقے میں امریکی تسلط پسندی کو حزب اللہ سے بری طرح شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

ابراہیم الموسوی نے بتایا کہ امریکیوں نے ہمیں اقتصادی بحران میں پھنسا دیا ہے جس کی وجہ سے لبنان میں مہنگائی بڑھ رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان حالات میں ہماری ذمہ داری ہے کہ بہت ہی ہوشیاری اور سمجھداری سے کام لیں۔

مزاحمت سے وفاداری نامی پارٹی کے رکن نے بتایا کہ لبنان کے اقتصاد کو خراب کرکے امریکی، لبنانی عوام میں ناامیدی پیدا کرنا چاہتے ہیں تاکہ وہ اپنے رہنماؤں سے دور ہو جائیں۔ وہ چاہتے ہیں کہ لبنانیوں کو ان کے مستقبل سے ناامید کر دیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں : شہید سلیمانی کا طرز زندگی آئندہ نسلوں کے لئے ایک بڑا درس اور نمونہ عمل ہے، جنرل باقری

ابراہیم الموسوی نے کہا کہ اس وقت سے لے کر انتخابات تک حزب اللہ پر چھوٹے الزامات عائد کئے جائیں گے، اس کے خلاف پروپیگینڈے کئے جائیں گے اور گمراہ کن باتیں کی جائیں گی کیونکہ اس کام کے لئے 480 ملین ڈالر خرچ کئے جا رہے ہيں۔

واضح رہے کہ لبنان میں 15 مئی 2020 کو پارلیمانی انتخابات ہونے جا رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button