ایران

ایران پر عائد پابندیوں کے خاتمے کے مقصد سے ویانا مذاکرات کا آٹھواں دور جاری

شیعیت نیوز: جامع ایٹمی معاہدے کے بحالی اور ایران پر عائد پابندیوں کے خاتمے کے مقصد سے جاری ویانا مذاکرات کا آٹھواں دور منگل کے روز جاری رہا۔

آئی آر آئی بی نیوز کے مطابق ویانا میں آٹھویں مذاکراتی دور کے تحت دوطرفہ اور کثیر فریقی ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رہا جس میں ایران کے سینیر مذاکرات کار علی باقری اور یورپی یونین کے خارجہ امور کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل اینریکہ مورا کے علاوہ چین اور روس کے نمائندے بھی موجود تھے۔

اس کے علاوہ معاہدے کے تین یورپی فریقوں کے نمائندوں نے بھی مذاکرات میں ایران کے نمائندے علی باقری سے ملاقات کی۔ طے یہ پایا ہے کہ ملاقات اور بات چیت کا یہ سلسلہ بدھ کے روز بھی جاری رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں : جنرل سلیمانی کے قتل کے متعدد ملزمان کے خلاف ریڈ نوٹس جاری کر دیا گیا ہے، سعید فرہاد نیا

یاد رہے کہ ایران پر عائد ظالمانہ پابندیوں کے مکمل خاتمے کے بنیادی مقصد سے ویانا مذاکرات کا آٹھواں دور گزشتہ ہفتے پیر کو ایران کے سینییر مذاکرات کار علی باقری اور یورپی یونین کے خارجہ امور کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل اینریکہ مورا کی ملاقات سے شروع ہوا ہے۔

ایران نے ہمیشہ ایک ذمہ دار ملک کی حیثیت سے بارہا یہ اعلان کیا ہے کہ امریکہ چونکہ معاہدے سے باہر نکل کر قانونی خلاف ورزی کا مرکتب ہوا ہے، اس لئے لازمی ہے کہ وہ ایران پر عائد پابندیوں کے مکمل خاتمے کے ساتھ معاہدے میں لوٹے اور ساتھ میں یہ بھی ضمانت دے کہ وہ دوبارہ اس معاہدے سے خارج نہیں ہوگا۔

واضح رہے کہ ویانا مذاکرات کے آٹھویں دور کا 27 دسمبر میں آغاز کیا گیا اور 30 دسمبر کو نئے عیسوی سال کی چھٹیوں اور مذاکراتی ہالز کی بندش کی وجہ سے مذاکرات کا یہ دور تین دن کے وقفے کے بعد  بروز پیر کو از سر نو آغاز کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button