اہم ترین خبریںعراق

عراق، امریکی فوجی اڈے وکٹوریا بیس اور عین الاسد چھاؤنی پر ڈرون حملہ

شیعیت نیوز: 3 جنوری 2020ء کے روز بغداد ایئرپورٹ کے سامنے ہونے والی امریکی ٹارگٹ کلنگ کی کارروائی میں داعش کے خلاف فتح حاصل کرنے والے مزاحمتی محاذ کے شہید کمانڈروں جنرل قاسم سلیمانی اور ابومہدی المہندس کی دوسری برسی کے موقع پر آج بغداد ایئرپورٹ کے احاطے میں قائم امریکی فوجی اڈے وکٹوریا بیس کو کامیاب ڈرون حملے کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق عراقی ای مجلے شفق نیوز کو ایک اعلی سکیورٹی عہدیدار نے بتایا کہ آج علی الصبح، بغداد کے سفارتی حصے میں واقع امریکی فوجی اڈے وکٹوریا بیس کو 2 ڈرون حملوں کے ساتھ نشانہ بنایا گیا جبکہ وہاں نصب C-RAM ہوائی دفاعی سسٹم حملہ آور ڈرون طیاروں کے ساتھ الجھتا رہا۔

شفق نیوز نے بتایا کہ حملہ آور ڈرون طیاروں پر علمیات ثار القادۃ کی عبارت بھی تحریر تھی۔

وقوعے کے کچھ گھنٹوں کے بعد فرانسیسی خبررساں ایجنسی نے بھی وکٹوریا بیس کے اندر موجود ایک امریکی افسر سے نقل کرتے ہوئے لکھا کہ بغداد ایئرپورٹ ایک فوجی ہوائی اڈہ ہے جہاں متعدد امریکی اتحادی فوجی بھی تعینات ہیں جبکہ آج صبح مقامی وقت کے مطابق 4 بجکر 30 منٹ پر اس فوجی اڈے کو بموں سے لیس 2 ڈرون طیاروں کے ساتھ نشانہ بنایا گیا ہے۔

فرانسیسی خبررساں ایجنسی نے دعویٰ کیا کہ حملہ آور ڈرون طیاروں کو ہوا میں ہی نشانہ بنا کر تباہ کر دیا گیا اور اس حملے سے کوئی نقصان نہیں ہوا۔

یہ بھی پڑھیں : عراق کے خلاف حملوں میں سعودی عرب ملوث ہے، مہند العقابی

دوسری جانب عراق میں دہشت گرد امریکی فوج کی چھاؤنی عین الاسد اور اسی طرح امریکی فوج کے ایک قافلے پر حملے ہوئے ہیں جبکہ شام میں بھی دہشت گرد امریکی فوج کے اڈے پر کتیوشا راکٹوں سے حملہ کیا گیا ہے۔

عراق میں دہشت گرد امریکی فوج کی عین الاسد چھاؤنی پر کئی ڈرون حملے کئے گئے ہیں ان حملوں میں امریکی فوجیوں کی رہائش گاہوں اور میزائل کے گوداموں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

درایں اثنا امریکی اتحاد کے ایک عہدیدار نے فرانس پریس کو انٹرویو دیتے ہوئے دعوی کیا ہے کہ عین الاسد چھاؤنی پر ہونے والے دو ڈرون حملوں کو ناکام بنا دیا گیا ہے۔

عین الاسد فوجی چھاؤنی پر مئی کے مہینے میں بھی کئی بار میزائل حملے کئے گئے تھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button