مشرق وسطی

شام، دیرالزور میں امریکہ کے فوجی اڈے پر راکٹ حملہ

شیعیت نیوز: شام کے ذرائع کا کہنا ہے کہ دیرالزور میں امریکہ کے فوجی اڈے پر راکٹوں سے حملہ ہوا ہے۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق راکٹوں سے یہ حملہ پیر کو کیا گیا جس میں دیرالزور کے العمر نامی اسکوائر میں دہشت گرد امریکہ کے فوجی اڈے پر کم سے کم 7 کاتیو شا میزائل اور 4 راکٹ داغے گئے جس کے بعد دھویں کے بادل چھا گئے۔

اس رپورٹ کے مطابق امریکہ کے دہشت گرد فوجیوں نے اس حملے پر رد عمل دکھاتے ہوئے مغربی فرات پر بمباری کی۔

شام کے علاقے دیرالزور میں کنیکو سے معروف فوجی اڈے پر بھی گزشتہ ہفتے 2 راکٹ فائر کئے گئے تھے۔ دیرالزور کے مشرقی علاقے میں واقع اس فوجی اڈے پر گزشتہ ایک ماہ میں ہونے والا یہ دوسرا حملہ ہے۔ اس قبل ہونے والے حملے میں 9 راکٹ فائر کئے گئے تھے۔

واضح رہے کہ شام میں امریکہ کے فوجی ٹھکانے نہ صرف شام بلکہ علاقے کے مختلف ملکوں نیز پورے علاقے کے لئے بدامنی و عدم استحکام کا باعث بنے ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : شامی فوجی بس پر دہشت گردانہ حملہ, 5 شہید،20 زخمی

دوسری جانب غاصب امریکی فوجیوں نے ہیلی برن آپریشن میں دیرالزور کے ایک گاؤں سے کئی شامی شہریوں کو اغوا کر لیا۔

شام کی سرکاری خبررساں ایجنسی سانا کی رپورٹ کے مطابق امریکہ کے حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ سیرین ڈیموکریٹک فورس نے امریکی فوج کے ہیلی کاپٹروں کی مدد سے دیرالزور کے العزیزیہ دیہات پر حملہ کیا اور کئی افراد کو اغوا کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

اغوا کی اس کارروائی میں مسلح افراد نے لوگوں کے گھروں پر حملہ کیا اورگھر کے دروازے توڑ کر انھیں اور ان کا مال و اسباب لوٹ لیا۔

اس سے قبل بھی سیرین ڈیموکریٹک فورس کے دہشتگرد، شام میں اپنے زیرقبضہ علاقوں میں اس طرح کی کارروائیاں انجام دے چکے ہیں اور دیرالزور، رقہ اور حسکہ کے مضافات سے سیکڑوں افراد کو یرغمال بنا کر اپنے کیمپوں میں پہنچا دیا ہے۔

ان علاقوں کے عوام، شہریوں کے خلاف امریکہ اور اس کے حمایت یافتہ گروہ کے دہشتگردانہ اقدامات پرکئی بار اپنے سخت غم و غصے کا اظہارکرچکے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button