مقبوضہ فلسطین

فلسطینیوں کی ہفتہ وار ریلی پر اسرائیلی فائرنگ سے چار فلسطینی مظاہرین زخمی

شیعیت نیوز: صیہونی فوج نےکل فلسطینیوں کی ہفتہ وار ریلی پر طاقت کا استعمال کیا جس کے نتیجے میں متعدد فلسطینی زخمی  ہوگئے۔

قابض صیہونی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر قلقیلیہ میں کفر قدوم کے مقام پر فلسطینیوں‌نے  19 سال سے بند سڑک کھولنے کے لیے ہونے والے احتجاج کے دوران ہفتہ وار ریلی کے شرکا کو منتشر کرنے کے لیے ان پر فائرنگ کی اور آنسوگیس کی شیلنگ کی جس کے نتیجےمیں دو فلسطینی زخمی ہوگئے۔

ادھربیت دجن میں ایک فلسطینی ریلی پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ اور آنسوگیس کی شیلنگ سے متعدد فلسطینی زخمی ہوگئے۔مقامی عوامی مزاحمتی رابطہ کمیٹی نے بتایا کہ قابض صیہونی فوج نے کفر قدوم قصبے پر دھاوا بولا اور فلسطینیوں کی نکالی گئی ریلی پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں  متعدد فلسطینی زخمی ہوگئے۔

قابض صیہونی فوج نے 5 مظاہرین کو احتجاجی مظاہرے میں حصہ لینے کے الزام میں گرفتار کرلیا۔

خیال رہے کہ گذشتہ 19 سال سے قلقیلیہ اور نابلس کو ملانے والی سڑک کی بندش کے خلاف کفر قدوم  کے مقام پر فلسطینی شہری گذشتہ 9 سال سے ہفتہ وار مظاہرے کرتے ہیں۔ قابض‌ صیہونی فوج نے کفر قدوم کو ملانے والی مرکزی شاہراہ کومسلسل کر رکھا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ہم صیہونی حکومت کو قیدیوں کے تبادلے پر مجبور کر رہے ہیں، اسماعیل ہنیہ

دوسری جانب اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں سال 2021ء کے دوران 357 فلسطینی شہید ہوئے۔

قومی سوسائٹی برائے شہدا فلسطین کے سیکرٹری جنرل محمد صبیحات نے بتایا کہ فیلڈ ریسرچ اور تحقیق کے دوران فلسطینی علاقوں میں اسرائیلی ریاستی دہشت گردی کے نتیجےمیں فلسطینیوں کی شہادتوں کا ڈیٹا اکھٹا کیا گیا ہے۔

جمع کردہ اعدادو شمار کے مطابق یکم جنوری 2021ء سے 31 دسمبر2021ء تک 357 فلسطینیوں کوشہید کیا گیا۔ یہ ایک سال کے دوران فلسطین میں شہید ہونے والی خواتین کی سب سے بڑی تعداد ہے کیونکہ شہدا میں 19 فی صد خواتین ہیں۔ سنہ 1948ء کو فلسطین پر اسرائیل کے ناجائز تسلط کے بعد یہ پہلا موقع ہے جب بڑی تعداد میں خواتین کو شہید کیا گیا۔

صبیحات نے بتایا کہ شہدا میں 22 فی صد بچے ہیں۔

رپورٹ کےمطابق گذشتہ برس مجموعی شہدا کی تعداد 357 رہی۔ غزہ میں شہید ہونے والوں کی تعداد 257 اور غرب اردن کے شہروں میں 100 فلسطینی شہید کیے گئے۔18 سال سے کم عمر کے 79 فلسطینی بچے شہید کیے گئے جو کہ کل شہدا کا 22 فی صد ہے۔

گذشتہ برس 69 خواتین بھی اسرائیلی ریاستی دہشت گردی میں شہید ہوئیں جو کل شہدا کا 19 فی صد ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button