یمن

سعودی جنگی طیاروں کے حملے میں یمن کی مستعفی حکومت کے 11 آلہ کار ہلاک و زخمی

شیعیت نیوز: سعودی عرب کے جنگی طیاروں کے حملے میں یمن کی مستعفی ہونے والی حکومت سے وابستہ 11 آلہ کار ہلاک و زخمی ہو گئے۔

فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے صوبہ شبوہ کے ’’اللثمہ‘‘ علاقے پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں یمن کی مستعفی ہونے والی منصور ہادی کی حکومت ( ریاض سے وابستہ ) کے 5 آلہ کار ہلاک اور 6 زخمی ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں : سکیورٹی اہلکاروں اور شیعہ افراد کے قتل میں ملوث کالعدم تحریک طالبان کے ہائی ویلیو ٹارگٹ ہلاک

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس حملے کے نتیجے میں منصور ہادی کی حکومت سے وابستہ آلہ کاروں کا ایک اڈہ تباہ ہو گیا۔

واضح رہے کہ شبوہ کا کنٹرول متحدہ عرب امارات کے آلہ کاروں کے ہاتھ میں ہے اور وہ اس علاقے سے مستعفی ہونے والی حکومت کے عناصر کو نکا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ سعودی عرب اور اس کے بعض اتحادی ممالک، امریکہ اور دیگر مغربی ممالک کی حمایت کے زیر سایہ مارچ دو ہزار پندرہ سے یمن پر وحشیانہ حملے کر رہے ہیں اس عرصے میں دسیوں ہزار یمنی شہری شہید و زخمی جبکہ دسیوں لاکھ یمنی بے سر و سامانی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : ہمارا کوئی بھی دشمن پاک ایران رشتوں کی مضبوطی و پختگی کو کمزور نہیں کر سکتا، وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری

یمن پر سعودی اتحاد کی فوجی جارحیت میں اس ملک کی پچاسی فیصد سے زیادہ بنیادی تنصیبات تباہ ہوچکی ہیں اور بری، بحری و فضائی محاصرے کے نتیجے میں یمنی عوام کو غذائی اشیا اور جان بچانے والی دواؤں کی شدید قلت کا سامنا ہے۔

سعودی عرب اور اس کے بعض اتحادی ممالک اپنے تمام تر وحشیانہ حملوں کے باوجود اپنا ایک بھی مقصد اب تک حاصل نہیں کر سکا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button