سلامتی کونسل یمن پر مسلط کردہ جنگ کے خاتمے کیلئے قرارداد منظور کرے، ہشام شرف عبداللہ

شیعیت نیوز: یمنی وزیر خارجہ ہشام شرف عبداللہ نے سلامتی کونسل کے جاری ماہ کے سربراہ عبدو أبادی کے نام ایک خط تحریر کیا ہے جس میں انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ وہ یمن کے خلاف سعودی دھمکیوں و حملوں سمیت بین الاقوامی امن و امان و سکیورٹی کے حوالے سے اپنی خطیر ذمہ داری پر عمل کریں۔
ہشام شرف عبداللہ نے اپنے خط میں سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا کہ وہ یمن میں امن و امان کے حوالے سے واضح مؤقف اختیار کرے اور ایک نئی قرارداد منظور کرتے ہوئے تمام فریقوں کو یمن پر مسلط جنگ اور یمن کے سخت ترین سرحدی محاصرے کے فی الفور خاتمے پر مجبور کرے۔
یہ بھی پڑھیں : ٹک ٹاک اسٹار مفتی طارق مسعود کی منافت کا پردہ چاک، بھارتی ادکار کو نصیحتیں اور سعودی آقاؤں کیلئے خاموشی
یمنی خبررساں ایجنسی سبا کے مطابق انہوں نے عالمی امن و امان کی حفاظت کے لئے سلامتی کونسل کی جانب سے دلیرانہ مؤقف کے اپنائے جانے کی ضرورت پر زور دیا اور سربراہ سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا کہ وہ یمنی جنگ کے حوالے سے اپنے مؤقف کی تشریح میں یمنی قومی نجات حکومت کی مدد کرے اور تمام فریقوں کو سلامتی کونسل کے تحت جنگ بندی سمیت سلامتی کونسل کو تمام یمنی فریقوں کا موقف سننے پر مجبور کرے۔
انہوں نے یمنی قوم کے خلاف جارح سعودی شاہی حکومت کی جارحیت اور یمن کے وسیع سرحدی محاصرے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے اپنے خط کے آخر میں سلامتی کونسل یہ مطالبہ بھی کیا کہ وہ ریاض اور یمن پر جنگ مسلط کرنے کے لئے اسے اسلحہ فراہم والے ممالک کا مواخذہ کرے۔
واضح رہے کہ یمن کے خلاف سعودی حکومت اوراس کے اتحادیوں کے حملوں اورجارحیت کا سلسلہ مارچ دوہزار پندرہ سے جاری ہے۔ ان حملوں میں اب تک لاکھوں یمنی شہید اور زخمی ہوچکے ہیں جبکہ چالیس لاکھ سے زیادہ افراد بےگھر اور دربدر ہوچکے ہیں۔