قابض صیہونی فوج نے غرب اردن اور بیت المقدس سے متعدد شہریوں کو اغوا کر لیا

شیعیت نیوز: قابض صیہونی فوج نے علی الصباح کارروائی کرتے ہوئے مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف علاقوں سے متعدد فلسطینی شہریوں کو اغوا کر لیا۔
مقامی ذرائع کے مطابق قابض صیہونی فوج نے الخلیل کے شمالی قصبے خاراس میں ایک سابق فلسطینی اسیر یوسف الحروب کو ان کے گھر سے حراست میں لے لیا جبکہ ایک اور سابق اسیر رامی الکسار کو تفتیش کے لئے طلب کیا۔
الخلیل کے جنوب میں یطہ قصبے میں اسرائیلی آپریشن کے دوران شہری ماہر عواد کو گرفتار کر لیا گیا۔اس کے علاوہ بیت لحم میں الدھیشہ مہاجر کیمپ سے ایک فلسطینی نوجوان اودے ابو یابس کو گرفتار کر لیا گیا۔
قابض صیہونی فوج نے بیت لحم کے حسن قصبے پر بھی دھاوا بولا اور سابق اسیر جمال حمامرہ اور ا نکے بھائی علی کے گھروں کی زبردستی تلاشی لی۔
اس کے علاوہ نابلس میں اسرائیلی فوج نے مختلف علاقوں میں چھاپے مارتے ہوئے اسیر امجد علیوی کے گھر پر بھی چھاپا مارا۔
فلسطینی شہر البریح میںقابض صیہونی فوجیوں کی جانب سے دھاوے کے نتیجے میں فلسطینی نوجوانوں نے مزاحمت کی اور جھڑپوں کاسلسلہ شروع ہو گیا۔ اس موقع پر کسی گرفتاری کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں : ٹک ٹاک اسٹار مفتی طارق مسعود کی منافت کا پردہ چاک، بھارتی ادکار کو نصیحتیں اور سعودی آقاؤں کیلئے خاموشی
گزشتہ رات پولیس فورسز نے بیت المقدس کے علاقے عیساویہ میں ایک ورکشاپ پر حملہ کرتے ہوئے فلسطینی نوجوان علی عبید کو دوران نوکری گرفتار کر لیا گیا۔
دوسری جانب قابض صیہونی فوج نے جمعرات کی صبح مقبوضہ بیت المقدس کے شمال مشرق میں واقع قصبے حزما میں بڑے پیمانے پر چھاپے مار مہم کا آغاز کیا اور گرفتاریاں شروع کیں۔
مقامی ذرائع کے مطابق قابض صیہونی فوج نے حزما قصبے پر چھاپہ مارا اور اسے ایک فوجی بیرک میں تبدیل کر دیاا ور گرفتاریوں کی مہم شروع کرتے ہوئے 26 فسطینی گرفتار کیے۔
ذرائع نے واضح کیا کہ وہ گرفتار شدگان میں اسامہ عبداللہ عسکر الخطیب، سلام عدیہ سوبیح، محمد سالم اودے سوبیح، محمد فوزی الخطیب، زید احمد کنان، عبداللہ مراد الخطیب، محمد عبدالحمید الخطیب، عادل عصام الخطیب، رفعت طلال جودہ، عبدالرحمٰن فضاء العمری کی جانب سے، محمد بسام کمال الخطیب سمیت، یحییٰ مامون صبیح، اسامہ رباح صلاح الدین، عزالدین اسامہ رباح صلاح الدین، رمز فرحان الخطیب، عبدالرحمٰن اسامہ عسکر الخطیب، محمد طائر ابو خلیل، عودہ سالم عسکر بھی شامل ہیں۔ ، احمد سالم عودہ عسکر، موسیٰ مقدی الخطیب اور لیث مالک الخطیب۔، محمد رشدی صلاح الدین، صقر خلیل، لیث عبدالکریم، محمد بسام العمری، امجد نصر العمری شامل ہیں۔
قابض صیہونی فوج نے حال ہی میں رہائی پانے والے قیدی محمد ہیثم دراغمہ کو صرف دو ماہ بعد ہی طوباس شہر میں اس کے گھر پر دھاوا بول کر گرفتار کر لیا۔