عراق

امریکی اتحاد کے سارے جنگی فوجی عراق سے نکل جائیں گے، مصطفی الکاظمی

شیعیت نیوز: عراق کے وزیر اعظم مصطفی الکاظمی کا کہنا ہے کہ امریکی اتحاد کے سارے جنگی فوجی عراق سے نکل جائیں گے۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراق سے امریکہ کے جنگی فوجیوں کے نکلنے کی مدت ختم ہونے کے ساتھ ہی عراق کے وزیر اعظم نے باضابطہ اعلان کیا ہے کہ امریکی اتحاد کے سارے جنگی فوجی عراق سے نکل جائیں گے۔

عراقی وزیر اعظم مصطفی الکاظمی نے ٹوئٹ کیا کہ امریکی اتحاد کے جنگی فوجیوں کی ذمہ داری ختم ہوگئی ہے اور عراق سے اتحادی فوج کے ساز وسامان اور فوجیوں کے انخلا کا عمل پورا ہو گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اسٹراٹیجک مذاکرات کے نتائج کے مطابق، اتحادی فوجیوں کا کردار مشورتی اور سپورٹر تک محدود ہو گیا ہے۔

عراقی وزیر اعظم نے اپنے بیان میں اسی طرح امریکی اتحاد کے رکن ممالک اور اس کے سربراہ، عراق کے پڑوسی ممالک، عراق کے اتحادی اور شریک ممالک کا داعش سے مقابلے کے دعوے پر شکریہ ادا کیا اور تاکید کی کہ عراقی فوجی، اپنے ملک کے عوام کی حفاظت کے لئے تیار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : شہداء اور مقدس مقامات کی سرزمین میں غاصب امریکہ کی کوئی جگہ نہیں، عراقی مزاحمتی کمیٹی

دوسری جانب عراقی ذرائع کا کہنا ہے کہ مغربی عراق میں امریکہ کے فوجی قافلے پر حملہ ہوا ہے۔

صابرین نیوز کی رپورٹ کے مطابق امریکی فوجی قافلے پر یہ حملہ صوبے الانبار میں ہوا۔ اس حملے کی ذمہ داری اصحاب کہف نامی گروہ نے قبول کی ہے۔ ابھی تک ممکنہ نقصان کے بارے میں کوئی رپورٹ نہیں ملی ہے۔

حالیہ مہینوں میں عراق کے مختلف علاقوں میں کئی بار دہشت گرد امریکی فوج کے قافلوں کو حملوں کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔عراق کے مختلف علاقوں میں دہشتگرد امریکی فوجیوں پر حملوں کے باوجود واشنگٹن، عراق سے امریکی فوجیوں کے انخلاء سے متعلق اس ملک کی پارلیمنٹ کے بل پر عمل کرنے سے گریز کررہا ہے۔

غاصب امریکی فوجی دو ہزار تین سے عراق میں تعینات ہیں ۔ عراقی عوام اپنے ملک سے امریکی فوجیوں کے انخلا کے خواہاں ہیں ۔

عراقی پارلیمنٹ پانچ جنوری دو ہزار بیس کو اس ملک سے امریکی فوجیوں کے انخلا کے بارے میں بل بھی منظور کرچکی ہے۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button