دنیا

ویانا مذاکرات مثبت سمت کی جانب گامزن ہیں، میخائل اولیانوف

شیعیت نیوز: روس کے نمائندے میخائل اولیانوف نے کہا ہے کہ ویانا مذاکرات مثبت سمت کی جانب گامزن ہے۔

رپورٹ کے مطابق عالمی اداروں میں تعینات روس کے خصوصی نمائندے میخائل اولیانوف نے ویانا میں گروپ 1+4 اور امریکی وفد کے مابین ہونے والے مذاکرات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ مذاکرات میں شامل تمام فریق جاری مذاکرات کو مثبت قرار دے رہے ہیں ۔

روس کے نمائندے نے اسی طرح ایران کے امور میں امریکہ کے نمائندے رابرٹ مالی سے بھی ویانا میں جاری مذاکرات کے حوالے سے گفتگو کی۔

واضح رہے کہ رابرٹ مالی کی سربراہی میں امریکی وفد نے جاری مذاکرات میں بلواسطہ طور پر شرکت کرنے کی غرض سے ویانا کا دورہ کیا۔

اس سے قبل روسی نمائندے میخائل اولیانوف نے اپنے ٹوئیٹر پیج پر آٹھویں دور کے مذاکرات کی کامیابی کی توقع ظاہر کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہو سکتا ہے کہ یہ مذاکرات کا آخری دور ہو۔

یہ بھی پڑھیں : داعش کو شکست دینے میں جنرل قاسم سلیمانی جیسا بڑا کوئی کارگر ثابت نہیں ہوا، میک والاس

آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں ایران کے اعلی مذاکرات کار علی باقری کنی اور یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ ک اینریکہ مو رے کے درمیان ملاقات ہوئی۔ اس ملاقات میں پابندیوں کے خاتمہ اور دیگر موضوعات کے بارے میں تبادلہ خیال اور پابندیوں کے خاتمہ کے طریقہ کار پر غور کیا گیا۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے وفد نے کسی معاہدے تک پہنچنے کے لیے سنجیدگی اور عزم کے ساتھ مذاکرات میں شرکت کی ہے اور جب تک ضروری ہو ویانا میں مذاکرات جاری رکھنے کے لیے اپنی تیاری کا اعلان کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اکثر مذاکرات کار کسی حتمی معاہدے تک پہنچنے کے لیے مذاکراتی عمل کو تیز کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اس تناظر میں یہ امکان ہے کہ مذاکرات کا یہ دور گزشتہ ادوار کے مقابلے میں طویل ہوگا۔

واضح رہے کہ نائب ایرانی وزیر خارجہ برائے سیاسی امور علی باقری کنی پیر کے روز قانونی، سیاسی، اور اقتصادی ماہرین کے ایک وفد کی قیادت میں ایران کیخلاف ظالمانہ پابندیوں کی منسوخی پر ویانا مذاکرات کے آٹھویں دور میں حصہ لینے کیلئے ویانا پہنچے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button