اہم ترین خبریںمقبوضہ فلسطین

غزہ پر اسرائیل کی بمباری، 1 غاصب صیہونی اور 3 فلسطینی کسان زخمی

شیعیت نیوز: فلسطین الیوم کی رپورٹ کے مطابق قدس کی غاصب اور جابر صیہونی فوجیوں نے غزہ کی پٹی کے علاقے الفخاری میں توپوں کے گولے داغے جس کے نتیجے میں 3 فلسطینی کسان زخمی ہوئے جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

علاوہ ازیں فلسطینی خبررساں ایجنسی شہاب نے بتایا ہے کہ غاصب صیہونی حکومت نے اس وقوعے کے بعد شہر غزہ کے جنوب مشرق میں قائم ایک چیک پوسٹ کو اپنے توپ خانے کا نشانہ بنایا ہے۔

بعدازاں عرب نیوز چینل الجزیرہ نے اطلاع دی کہ اس حملے میں فلسطینی مزاحمتی محاذ سے متعلق کئی ایک چوکیوں کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں کم از کم 3 فلسطینی کسان زخمی ہوئے ہیں۔

عبری زبان کے صیہونی چینل کان نیوز نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ آج سہ پہر غزہ کی شمالی سرحد کے قریب موجود اسرائیلی فوجیوں پر دوسری جانب سے فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں 1 اسرائیلی فوجی زخمی ہو گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : فلسطینی انتظامیہ کے صدر کی بینی گینٹز سے ملاقات، مزاحمتی تنظیموں کی سخت نکتہ چینی

دوسری طرف غاصب صیہونی فوج نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ لگتا ہے کہ اس فائرنگ میں ایک یہودی آبادکار زخمی ہوا ہے جبکہ عبری زبان کے صیہونی میڈیا نے خبر دی ہے کہ ایک فلسطینی اسنائپر نے سرحد کی دوسری جانب موجود متعدد اسرائیلی فوجیوں کو نشانہ بنایا ہے۔

فلسطینی صدر محمود عباس کی جانب سے اسرائیلی وزیر جنگ کے ساتھ اس کی اقامت گاہ میں ملاقات اور غاصب صیہونی حکومت کے ساتھ جاری سکیورٹی و انٹیلی جنس تعاون میں مزید توسیع پر اتفاق کے بعد آج سہ پہر غزہ کے سرحدی علاقے میں غاصب صیہونی فوجیوں کے خلاف ایک مزاحمتی کارروائی انجام پائی ہے۔

دوسری جانب صیہونی حکومت نے دعوی کیا کہ حائل دیوار کے قریب ایک اسرائیلی کے زخمی ہونے کے بعد اسرائیل کے ٹینکوں نے حماس کے ٹھکانوں پر گولہ باری کی ۔ یہ ایسے میں ہے کہ اس سے قبل اسرائیل نے کہا تھا کہ ایک اسرائیلی ایک فلسطینی کی گولی سے زخمی ہوا۔

صیہونی فوجیوں کے دشمنانہ اقدامات ایسے عالم میں جاری ہیں کہ اس سے قبل فلسطینی استقامتی گروہ، غرب اردن اور بیت المقدس میں صیہونیوں کے جارحانہ اقدامات کے بارے میں خبردار کر چکے تھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button