اسرائیل کی طاقت ہوا ہو چکی ہے، ایرانی کمانڈر جنرل رمضان شریف

29 دسمبر, 2021 10:15

شیعیت نیوز: سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سینئر کمانڈر اور آئی آر جی سی کے ترجمان جنرل رمضان شریف کا کہنا ہے کہ اسرائیل حالیہ برسوں میں اپنی سب سے نچلی سطح پر پہنچ گیا ہے اور بیان بازی کے علاوہ اس کے پاس کچھ طاقت نہیں بچی ہے۔

منگل کے روز سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ترجمان جنرل رمضان شریف نے کہا کہ صیہونی حکام اپنے فوجی آپریشنز میں بڑا نقصان پہنچانے کا دعوی کرتے تھے اور لمبی لمبی ڈینگیں مارتے تھے لیکن ایران سے سامنا ہونے کے بعد ان کی ساری ہوا نکل گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ ہماری یہ ساری کامیابیاں، شہداء کے خون اور مزاحمت کی مرہون منت ہیں ۔

جنرل رمضان شریف کا کہنا تھا کہ ہم فیصلہ کن فتح کے نزدیک ہیں اس لئے دشمنوں کے پروپیگینڈوں پر توجہ دینے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ دشمن ہماری کامیابیوں کو کم کرکے دکھانے کی کوشش کرتا ہے اور ہماری کمیوں کو بڑھا چڑھا کر پیش کرتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ انقلاب کے خلاف انہوں نے ہمیشہ یہ پالیسی اختیار کی۔

ترجمان سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کا کہنا تھا کہ جب ایرانی جوانوں نے امریکہ کی پیشرفتہ میزائلوں کو زیر کر دیا تب دنیا نے ایران کی طاقت کا لوہا مانا۔

ان کا کہنا تھا کہ جب دشمن کو ایران کی طاقت کا اندازہ رہتا ہو تو وہ مذاکرات میں سنجیدہ رہتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : امریکہ نے پسپائی اختیار کرلی، بیجنگ سرمائی اولمپک میں شرکت کرے گا

دوسری جانب ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے ویانا مذاکرات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ویانا مذاکرات اچھی سمت میں جاری ہیں۔ اگر فریق مقابل مذاکرات میں سنجیدگی کے ساتھ حسن نیت سے بھی کام لیں تو ایک قابل قبول معاہدے تک پہنچنا بعید نہیں ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ نے شہید حسن ایرلو کی یاد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یمن کے ساتھ رابطہ ہمارے لئے اہم ہے ہم یمن میں ہمہ گير اور جامع حکومت کی تشکیل کی حمایت کرتے ہیں۔ بعض طاقتیں یمن کی ارضی سالمیت کے لئے خطرہ ہیں۔ وہ یمن کو دو یا تین حصوں میں تقسیم کرنا چاہتی ہیں جبکہ ہم یمن کی تقسیم کے خلاف ہیں ، ہم متحدہ یمن کے حامی اور طرفدار ہیں۔ ہم علاقائی اور اسلامی ممالک کی ہر قسم کی تقسیم کے خلاف ہیں۔ ہم یمن میں اپنا سفیر جلد از جلد تعینات کریں گے۔

ایرانی وزیر خارجہ نے ویانا مذاکرات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ویانا میں مذاکرات اچھی سمت میں جاری ہیں۔ ایک مشترک متن ہمارے پاس ہے ایرانی مذاکراتی ٹیم اس متن پر اپنی توجہ مبذول کئے ہوئے ہے۔

8:55 صبح اپریل 19, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔