ایران

بدنیت لوگ پڑوسیوں کے ساتھ ایران کے تعلقات کو خراب کرنے کی کوشش کریں گے، صدر رئیسی

شیعیت نیوز: ایران کے صدر نے ملک میں نان آئل مصنوعات کی برآمدات میں 40 فیصد اضافے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ جب حکومت نے پڑوسی ممالک کے ساتھ اقتصادی روابط کو وسعت دینے پر توجہ مرکوز کی ہے اور وہ اس سمت میں کامیاب رہی ہے تو یہ فطری بات ہے کہ بدنیت لوگ کا پڑوسیوں کے ساتھ ایران کے تعلقات کو خراب کرنے کی کوشش کریں لہٰذا ہمیں اس حوالے سے چوکس رہنا ہوگا۔

رپورٹ کے مطابق آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی نے اتوار کے روز کابینہ کے اجلاس میں کہا کہ قیمتوں کو کنٹرول کرنے اور مارکیٹ کی نگرانی کے لیے بہت سے اقدامات کیے گئے ہیں، لیکن مارکیٹ کی موجودہ صورتحال ہمیں بتاتی ہے کہ قیمتوں کی نگرانی کے لیے فوری طور پر کوئی حل تلاش کیا جانا ہوگا۔

انہوں نے گیس کی کھپت کو بچانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئےکہا کہ سرد موسم کو مدنظر رکھتے ہوئے، نیٹ ورک کے استحکام کو برقرار رکھنے اور گیس کی بندش کو روکنے کے لیے گیس کی کھپت کی بچت کے نمونوں کا مشاہدہ کرنا بہت ضروری ہے اور میڈیا، خاص طور پر ریڈیو اور ٹیلی ویژن کو لوگوں کو زیادہ سے زیادہ آگاہ کرنا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں : فوجی مشاروت کے بہانے ملک میں امریکی فوجی موجودگی کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے، العامری

صدر نے ملک کے انتظامی ادارے میں تبدیلی پیدا کرنے کے حکومتی منصوبے کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ اس تبدیلی کو پیدا کرنے کے لیے ہمیں ایک دن بھی نہیں چھوڑنا ہوگا اور حکومت کے انتظامی ادارے میں ضروری تبدیلیاں انتظامی نظام کی کارکردگی کا باعث بنیں۔

صدر رئیسی نے کہا کہ بدعنوانی، غیرصحت مندانہ تعلقات اور رشوت ستانی سے لڑنے کی کوشش کرنے کے علاوہ، تمام بیوروکریسیوں کو حجاب اور عفت کے میدان میں ثقافتی انقلاب کی سپریم کونسل کے حکم پر عمل درآمد کرنا ہوگا۔

ایران کے صدر نے ملک میں نان آئل مصنوعات کی برامدات میں 40 فیصد اضافے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ جب حکومت نے پڑوسی ممالک کے ساتھ اقتصادی روابط کو وسعت دینے پر توجہ مرکوز کی ہے اور وہ اس سمت میں کامیاب رہی ہے تو یہ فطری بات ہے کہ بدنیت لوگ کا پڑوسیوں کے ساتھ ایران کے تعلقات کو خراب کرنے کی کوشش کریں لہٰذا ہمیں محتاط رہنا ہوگا کہ کیا واقعی برآمدی سامان میں کوئی مسئلہ ہوا ہے یا کوئی سیاسی مسئلہ ہے؟

متعلقہ مضامین

Back to top button