روسی صدر ولادی میر پیوٹن کا بیان قابل ستائش، اہانت اور آزادی اظہار میں تمیز لازم ہے، علامہ ساجد نقوی

27 دسمبر, 2021 11:00

شیعیت نیوز: شیعہ علماء کونسل پاکستان کے قائد علامہ سید ساجد علی نقوی کہتے ہیں روسی صدر کا بیان خوش آئند ہے، اہانت اور آزادی اظہار میں تمیز لازمی ہے، مقدسات کا احترام کئے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہوسکتا، تمام مذاہب و مکاتب فکر کے مقدسات کا احترام لازم ہے، انتہاء پسندی یا شدت پسندی کسی بھی شکل میں ہو، وہ ناقابل قبول ہے، مغرب کو بھی انتہاء پسندی کے خاتمے کے لئے سنجیدہ اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے روسی صدر ولادی میر پیوٹن کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کیا۔

یہ بھی پڑھیں: کھربوں ڈالر کی سرمایہ کاری سے مطلوبہ نتائج حاصل نہ ہوئے اب دشمن مسلمانوں کو اندر سے کمزور کرنے کےکوشش میں مصروف ہے ،علامہ ناصرعباس

علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا کہ روسی صدر کا بیان نہ صرف خوش آئند بلکہ انہوں نے دنیا کی توجہ ایک اہم مسئلہ کی جانب مبذول کرائی ہے، کیونکہ ہر کچھ عرصہ بعد آزادی اظہار کے نام پر توہین و اہانت کی جاتی ہے، آزادی اظہار اور اہانت میں فرق، تمیز کرنا لازم ہے، آزادی اظہار کا قطعاً یہ مطلب نہیں کہ مقدس ہستیوں کی توہین کی جائے۔ جب تک مقد سات کا احترام نہیں کیا جاتا، دنیا میں امن قائم نہیں ہوسکتا۔

یہ بھی پڑھیں: سندھ کی قومی ولسانی بنیادوں پر تقسیم کے خلاف ایم ڈبلیوایم کی کل جماعتی کانفرنس 29دسمبر کو منعقد ہوگی

انہوں نے مزید کہا کہ ایک طرف نازیوں کے ظلم کا تذکرہ تک ممنوع جبکہ دوسری طرف آزادی اظہار کے نام پر اہانت کا سلسلہ ایک عرصہ سے چل رہا ہے، یہ دوغلاپن اور انتہاء پسندی و شدت پسندی ہے، جس کے تدارک کے لئے مشرق کے ساتھ مغرب کو بھی اقدامات اٹھانا ہونگے۔ انتہاء پسندی یا شدت پسندی کسی بھی شکل میں ہو، وہ ناقابل قبول ہے۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ جس کا بنیادی مقصد ہی انسانی حقوق کا تحفظ، مظلوم و محکوم اقوام کی نمائندگی کرنا تھا مگر افسوس یہ ادارہ ڈیبٹ کلب سے آگے نہیں بڑھ سکا۔

9:10 صبح اپریل 15, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔