لبنان

حزب اللہ کو ایک سیاسی جماعت ہونا چاہیے، اقوام متحدہ کے سربراہ

شیعیت نیوز: اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل نے لبنان کی حزب اللہ پر زور دیا کہ وہ ملک کی دیگر سیاسی جماعتوں کی طرح صرف ایک سیاسی جماعت بنے۔

اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے الشرق الاوسط سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں لبنان کی حزب اللہ سے کسی بھی سیاسی جماعت کی طرح ایک سیاسی جماعت بننے کا مطالبہ کرتا ہوں، اس کے حصول کا واحد راستہ لبنانی اداروں کو مضبوط کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایرانی وزارت خارجہ کی جانب سےزائرین کے داخلے پر پابندی،ہزاروں پاکستانی زائرین ایام فاطمیہ ؑ پر ایران جانے سے محروم

انہوں نے کہا کہ جب آپ کے کمرے میں ہاتھی ہو تو سب سے بہتر کام یہ ہے کہ کمرے کو بڑا کیا جائے تاکہ ہاتھی کوئی مسئلہ نہ بنے، انہوں نے لبنانی رہنماؤں سے ضروری اصلاحات کے لیے متحد ہونے کی اپیل کی۔

انتونیو گوتریس نے لبنانی سیاست میں غیر ملکی مداخلت کے خاتمے پر بھی زور دیا۔

انتونیو گوتریس نے کہا کہ انہوں نے مئی کے اوائل میں آزادانہ اور منصفانہ پارلیمانی انتخابات کے انعقاد کے بارے میں لبنانی صدر میشل عون، پارلیمنٹ کے اسپیکر نبیہ بری اور وزیر اعظم نجیب میکاتی کی طرف سے واضح وعدے کیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : ارض پاک پر بسنے والے تشیع قائداعظمؒ کے حقیقی پیروکار اور باوفا بیٹے ہیں جنہوں نے ہمیشہ وحدت و اخوت کا پرچار کیا، علامہ راجہ ناصرعباس

انہوں نے کہا کہ ہم محدود وسائل کے ساتھ لبنانی فوج کی حمایت کرتے ہیں اور ہمیں لبنانی فوج کے لیے عالمی برادری کی مزید حمایت کی ضرورت ہے نیزاسرائیل کے ساتھ لبنان کی جنوبی سرحد کو معین کرنےکے مسائل کو بھی حل کیا جانا چاہیے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button