اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

وزیر اعظم عمران خان دلبرداشتہ، ملک بھرمیں  پی ٹی آئی کا تنظیمی سیٹ اپ ختم کرنے کا اعلان

ان کا مزید کہنا تھا کہ اس بات پر شدید ناراضگی کا اظہار کیا گیا کہ ’ٹکٹ خاندانوں میں بانٹے گئے‘۔

شیعیت نیوز: خیبرپختونخواہ کے بلدیاتی و دیگر ضمنی انتخانات میں پہ در پہ شکست ، وزیر اعظم عمران خان دلبرداشتہ، ملک بھرمیں پی ٹی آئی کا تنظیمی سیٹ اپ ختم کرنے کا اعلان وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف کا تنظیمی ڈھانچہ تحلیل کر دیا گیا ہے اور یہ نئے سرے سے تشکیل دیا جائیگا۔

وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے پریس کانفرنس میں کہا کہ آج پاکستان تحریک انصاف کا اہم اجلاس ہوا، جس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اور وزیر دفاع پرویز خٹک سے حالیہ بلدیاتی انتخابات پر بات ہوئی۔ ان انتخابات میں حکمران جماعت کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

فواد چوہدری نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ جماعت کا نیا تنظیمی ڈھانچہ تیار کیا جائے گا اور پارٹی کی مرکزی سے لے کر تحصیلی سطح تک تمام تنظیموں کو تحلیل کر دیا گیا ہے۔

ان کے مطابق پارٹی کی تمام تنظیموں کو توڑنے کا فیصلہ وزیراعظم عمران خان نے بذات خود کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب سے آنے والےمسافروں میں’’اومی کرون‘‘ کےمزید 8 مشتبہ کیسز سامنے آگئے

فواد چوہدری کے مطابق وزیراعظم نے خیبرپختونخوا بلدیاتی انتخابات میں پارٹی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ خیبرپختونخوا کے انتخابات میں جیسے نتائج ملنا چاہیئے تھے نظر نہیں آئے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اس بات پر شدید ناراضگی کا اظہار کیا گیا کہ ’ٹکٹ خاندانوں میں بانٹے گئے‘۔

ان کے بقول: ’پی ٹی آئی خاندانی سیاست والی جماعت نہیں ہے۔‘

فواد چوہدری کے مطابق تحریک انصاف کے تمام آرگنائزرز کو عہدوں سے ہٹا دیا گیا ہے اور ’ ایک نئی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جس میں مرکزی قیادت شامل ہو گی۔‘

متعلقہ مضامین

Back to top button