یمن

یمن کے صوبے الحدیدہ میں سعودی اتحاد کو شکست

شیعیت نیوز: جارح سعودی اتحاد نے یمن کے صوبے الحدیدہ میں اپنی شکت کا بدلہ لینے کے خیال سے ایک بار پھر حملہ کرنے کی کوشش کی جسے یمن کی فوج اور عوامی رضا کار فورس انصار اللہ نے ناکام بنا دیا۔

المسیرہ کی رپورٹ کے مطابق جارح سعودی اتحاد اور اس کے آلہ کاروں نے ایک مرتبہ پھر الحدیدہ میں جنگ بندی کی خلاف ورزی کی۔

یمن کی فوج اور عوامی رضا کار فورسز نے کل جارح سعودی اتحاد کی جانب سے یمن کے صوبے الحدیدہ کے حیس شہر پر بڑے پیمانے پر فضائی حملہ کرنے کی کوشش کی جسے یمن کی فوج اور عوامی رضا کار فورس انصار اللہ نے ناکام بنا دیا جس کے بعد جارح سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے پسپائی اختیار کی۔

واضح رہے کہ سعودی اتحاد نے منگل کو بھی صوبہ الحدیدہ میں اپنی کھوئی ہوئی پوزیشن کو دوبارہ بحال کرنے کے خیال سے ایک بار پھر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے 126 مرتبہ صوبے کے مختلف علاقوں کو اپنے اندھے حملوں کا نشانہ بنایا۔

یہ بھی پڑھیں : یمن کی آگ شاہی تخت و تاج کو نیست و نابود کر دے گی، محمد ناصر العاطفی

یمنی کمانڈروں کی آپریشنل کمان کی طرف سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق جارح سعودی اتحاد نے الحدیدہ کے مختلف رہائشی و غیر رہائشی علاقوں پر تابڑ توڑ حملے کئے۔

الحدیدہ صوبے بالخصوص شہر اور اسکی بندرگاہ کو اقتصادی نقطہ نظر سے خاص اسٹریٹیجک اہمیت حاصل ہے اور وہاں پر جنگ بندی کے قیام کے لئے اب تک بین الاقوامی سطح پر بارہا کوشش کی جا چکی ہے تاہم سعودی عرب نے ان کوششوں کا پاس و لحاظ رکھے بغیر روزانہ کی بنیادوں پر دسمبر 2018 میں سویڈن کے اسٹاک ہوم شہر میں طے پانے والے جنگ بندی کے معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے۔ یہ معاہدہ جارح سعودی اتحاد اور یمنی فریق کے مابین اقوام متحدہ کی نگرانی میں طے پایا تھا۔

سعودی اتحاد اپنی گزشتہ تقریباً سات سالہ جارحیت کے دوران لاکھوں یمنی عوام کو خاک و خون میں غلطاں کرنے کے ساتھ ساتھ اس ملک کی 85 فیصد سے زائد بنیادی تنصیبات کو مکمل طور پر تباہ کر چکا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button