غرب اردن کے علاقوں پر اسرائیلی فوجیوں کی یلغار، متعدد فلسطینی زخمی اور گرفتار

24 دسمبر, 2021 08:18

شیعیت نیوز: اسرائیلی فوجیوں نے غرب اردن کے علاقوں پر حملہ کیا ہے۔ دوسری جانب فلسطینی قیدیوں کا کہنا ہے کہ مطالبات کے پورا ہونے تک بھوک ہڑتال جاری رہے گی۔

تسنیم نیوز ایجنسی کے مطابق فلسطینی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ غرب اردن کے کچھ علاقوں پر اسرائیلی فوجیوں کے حملے کے بعد فلسطینیوں کے ساتھ ان کی شدید جھڑپیں ہوئیں۔

ذرائع کے مطابق صیہونیوں نے اس حملے میں فلسطینیوں پر فائرنگ کی جس سے متعدد فلسطینی زخمی ہوئے اور کئی فلسطینیوں کو گرفتار بھی کرلیا گیا۔

فلسطینی عوام نئی صیہونی کالونیوں کی تعمیر کے خلاف مظاہرہ کرتے ہیں۔ صیہونی حکومت عالمی برادری کے مطالبات پر توجہ دیئے بغیر امریکہ کی حمایت سے صیہونی کالونیوں کی تعمیر کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔

تمام صیہونی کالونیاں بین الاقوامی قوانین کے مطابق غیرقانونی ہیں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے تیئس دسمبر دوہزار سولہ میں قرار داد تیئس چونتیس منظور کر کے صیہونی حکومت سے مطالبہ کیا تھا کہ مقبوضہ فلسطین میں تمام صیہونی کالونیوں کی تعمیر فورا روکی جائے۔

صیہونی حکومت صیہونی کالونیاں تعمیر کر کے فلسطینی علاقوں کا جغرافیائی ڈھانچہ تبدیل اور صیہونیت کا رنگ دینا چاہتی ہے تاکہ فلسطینی علاقوں میں اپنا قبضہ مضبوط بنا سکے ۔

اسرائیلی فوجیوں کے دشمنانہ اقدامات ایسے عالم میں جاری ہیں کہ اس سے قبل فلسطینی استقامتی گروہ، غرب اردن اور بیت المقدس میں صیہونیوں کے جارحانہ اقدامات کے بارے میں خبردار کر چکے تھے۔

یہ بھی پڑھیں : فلسطینیوں کے خلاف صیہونی ریاست کے یکطرفہ اقدامات پر فلسطینی صدر کی تنقید

دوسری جانب فلسطینی قیدیوں کا کہنا ہے کہ مطالبات کے پورا ہونے تک بھوک ہڑتال جاری رہے گی۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی اسیروں نے اعلان کیا ہے کہ جب تک ان کے مطالبات پورے نہيں ہوتے تب تک ان کی بھوک ہڑتال کا سلسلہ جاری رہے گا۔

فلسطینی انفارمیشن سینٹر نے اپنی رپورٹ میں اعلان کیا ہے کہ فلسطینی اسیروں نے اعلان کیا ہے کہ جب تک صیہونی پولیس اہلکاروں کے ظالمانہ اقدامات جاری رہیں گے وہ بھی تب تک اپنے مظاہروں اور بھوک ہڑتال کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔

شہاب نیوز کی ویب سائٹ کے مطابق فلسطینی اسیروں کا کہنا ہے کہ فلسطینی اسیروں کا مطالبہ ہے کہ صیہونی پولیس اہلکاروں کی مارپیٹ اور ایذا رسانی کا سلسلہ بند ہونا چاہئے اور صیہونی حکام کو فلسطینی اسیروں کے مطالبات پر توجہ دینی چاہئیے۔

فلسطینی میڈیا سینٹر کا کہنا ہے کہ صیہونی جیلوں میں فلسطینی اسیروں کی صورتحال حال قابل رحم ہے اور وہ بہت ہی بحرانی حالت میں زندگی بسر کر رہے ہيں۔

واضح رہے کہ کچھ عرصہ پہلے کی صیہونی پولیس اہلکاروں نے نفحہ جیل کی ایک سیل پر حملہ کر دیا تھا اور قیدیوں کو مارا پیٹا تھا اور 40 قیدیوں کو نامعلوم جگہ منتقل کر دیا تھا۔

5:47 شام اپریل 12, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔